Pakistan Writers Club PWC 170

“”پاکستان رائیٹرز کلب PWC”” ریاض سعودی عرب نے ماہ رمضان المبارک کی سابقہ روایات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس سال بھی (15 مارچ 2024) بروز جمعہ بعد نماز عشاء “”ریڈ اونین ریسٹورںٹ”” میں “”26واں سالانہ مقابلہ حسن قرآت”” کا اہتمام کیا گیا

ریاض/اعجاز احمد طاہر اعوان
تصاویر/ولید اعجاز اعوان

“”پاکستان رائیٹرز کلب PWC”” ریاض سعودی عرب نے ماہ رمضان المبارک کی سابقہ روایات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس سال بھی (15 مارچ 2024) بروز جمعہ بعد نماز عشاء “”ریڈ اونین ریسٹورںٹ”” میں “”26واں سالانہ مقابلہ حسن قرآت”” کا اہتمام کیا، جس کے مہمان خصوصی سفارت خانہ پاکستان ریاض کے کمیونٹی ویلفئیر اتاشی محمد معصوم رانا، اعزازی مہمان خصوصی مکتبہ دارلسلام ریاض کے مدیر اعلی عبدلمالک مجاہد، دوسرے اعزازی مہمان شکیل کرمانی، صدارت “”PWC”” کے صدر انجینئر نوید الرحمن، اور نضامت کے فرائض “”لیڈیز چیپٹر”” کی ڈاکٹر فرح نادیہ اور ولید اعجاز اعوان نے سر انجام دیئے، اس مقابلہ حسن قرآت کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، صحافیوں کے بیٹھنے کے لئے الگ خصوصی نششت کا انتظام کیا گیا تھا، ڈاکٹر فرح نادیہ نے تقریب کا باقاعدہ آغاز آپ کے ایک شعر سے کیا، انہوں نے “”PWC”” کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ “”PWC”” کا باقاعدہ دکھ بنیاد 1985 میں گل محمد بھٹہ مرحوم نے اپنے ہم خیال دوستوں کے تعاون سے کیا، اس سال “”مقابلہ حسن قرآت”” میں پاکدتان انٹرنیشنل اسکول ریاض (ناصریہ) اور پاکستان انٹرنیشنل اسکول انگلش سیکشن “” PISES”” کے کل تقریبا” 18 طلبا طالبات نے مقابلہ حسن قرآت میں حصہ لیا اور اور طالبعلم کو تلاوت کے لئے تین منٹ کا وقت دیا گیا تھا، منصف اور نتائج کے حتمی اور کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات اول دوئم اور سوئم خوش نصیب بچے بچیوں کا اعلان قاری شیخ غالب اور قاری اسلام اللہ نے کیا،اس سال 8 تا 16 سال کی عمر کے طلباء طالبات نے “”سالانہ مقابلہ حسن قرآت”” میں حصہ لیا، تلاوت کی سعادت قاری اسلام اللہ کو نصیب ہوئی،

“”پی ڈبلیو سی PWC”” کے نائب صدر زبیر احمد بھٹی نے مکمل تعارف اور مختلف کمپنیوں اور سماجی شخصیات کی طرف سے کامیاب ہونے والے بچوں کے لئے دیئے گئے قیمتی تحائف کا تعاون کرنے کا شکریہ ادا کیا، اور “”PWC”” کی آنے والی سرگرمیوں کے بارے بھی روشنی ڈالی، اور اس مقابلہ کے لئے پاکستانی کمیونٹی کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا،

“”پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم ریاض سعودی عرب کے چیئرمین معروف صحافی عابد شمعون چاند کی شعبہ صحافت میں گرانقدر خدمات کے اعتراف میں “”PWC”” کے صدر نوید الرحمن نے خصوصی
اعزازی شیلڈ پیش کی، اس کے علاوہ “”PUMF”” کے صدر ارشد علی غوری، نائب صدر ملک نظم علی اور انفارمیشن سیکرٹری ملک عرفان علی کو صحافت کے میدان میں کمیونٹی کی خدمات کے اعتراف میں تعریفی اسناد پیش کی گئیں،

“”سالانہ مقابلہ حسن قرآت”” کے اعزازی مہمان اور مکتبہ دارالسلام ریاض کے مدیر عبدالمالک مجاہد نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ ماہ صیام کے دوران آج کی روح پرور تقریب کے انعقاد کرنے کو “”PWC”” کی تمام انتظامیہ کو نیک خواہشات کے ساتھ دلی
مبارک باد قبول ہو، اس سلسلہ کو ہر سال اسی طرح جاری و ساری رکھا جائت، اور اس نوعیت کے پروگراموں کو سال۔میں دو تین بار رکھا جائے میری طرف سے آپ کے ساتھ مکمل
تعاون ہو گا، انہوں نے کہا کی ہر گھر کے اندر بچوں کو دینی اور اسلامی روایات و تعلیمات سے ہم آہنگ کرنے کے لئے والدین اپنا بھرپور کردار ادا کریں، قرآن کی تعلیم۔دے خیر و برکت کے دروازے بھی کھلتے ہیں، اس وقت سعودی عرب میں ادارہ تحفیظ و قرآن کے زہر اہتمام لاکھوں بچے حفظ آور آج سے مستفید ہو رہے ہیں۔ قرآن پاک کا مطالعہ اور تلاوت کے سلسلے کو ہر گھر میں باقاعدگی کے ساتھ پڑھا اور سنا جائے،

سفارت خانہ پاکستان ریاض کے کمیونٹی ویلفئیر اتاشی محمد معصوم رانا نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ “PWC”” کی طرف سے اس یادگار نششت کا اہتمام کرنے پر میری اور سفیر پاکستان احمد فاروق کی جانب سے دلی مبارکباد، اور اس سلسلہ کی روایت کو جاری رکھنے کھ لئے آئیندہ سال یہ “”مقابلہ حسن قرآت “” اہتمام سفارت خانہ کے باہمی تعاون سے سفارت خانہ کے آغیٹوریم۔ہال میں منعقد ہو گا، اور سفارت خانہ۔کی طرف سے مکمل تعاون حاصل ہو گا، انہوں نے کہا کہ ہمارے گھرانوں کے سربراہان کا فرض اولین ہے کہ وہ اپنے گھروں کے اندر اپنے بچوں کو دینی تعلیمات سے روشناس کرانے پر اپنی بھرپور توجہ مرکوز کریں، اس طرح کے دینی مقابلوں کا سلسلہ پورا سال جاری رکھا جسئے گا،

“”سالانہ مقابلہ حسن قرآت”” کے نتائج کے مطابق طلباء میں اول پوزیشن زید احمد، دوئم سعود اسد اور سوئم احمد عفان شوکت نے حاصل کی جب کہ طالبات میں اول پوزیشن علیہ عامر، دوئم ہانیہ غذا اور سوئم پوزیشن حبہ سلطان نے حاصل کئے،

پروگرام کے اختتام میں تمام۔کامیاب ہونے والے طلباء طالبات میں مہمان خصوصی اور صدر پاکستان رائیٹرز کلب نوید الرحمن نے قیمتی تحائف تقسیم کئے،

اس “”سالانہ۔مقابلہ حسن قرآت”” میں جن جن خوش نصیب بچوں نے حصہ لیا ان کے آسماء گرامی زبیر احمد، سعود اسد، حکیم انصاری، محمد عرفان شوکت ، عبدالمحسن، علیزہ عامر، لائبہ محمعد، حبہ سلطان، حفظہ شکیل، فاطمہ لیاوت، مدیحہ امبر، فاطمہ بخت، فاطمہ لیاقت، احتشام شکیل، ماریہ یوسف، مشاغل محمد، عبداللہ یوسف، عریبہ فیصل، ندا عمر، وغیرہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں