Pakistan Welfare Society organized 209

پاکستان قونصلیٹ جدہ میں پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ میں خدمات سر انجام دینے والے ڈاکٹرز کی ٹیم کے اعزاز میں سالانہ تقریب کا انعقاد

جدہ رپورٹ (امداد حسین لک سے ،تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

تقریب میں بڑی تعداد میں پاکستانی کیمونٹی کی سرکردہ کاروباری و سماجی شخصیات نے شرکت کی تقریب سے ویلفیئر سوسائٹی کے زمہ داران شریف زمان ،ڈاکٹر محمد امجد عبید ،محمد یونس عبدالستار اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فری میڈیکل کیمپ کو آج سترہ سال مکمل ہو گئے ہیں اب تک 369 میڈیکل کیمپ کے 45000 مریضوں کو مفت ادویات فراہم کر چکے ہیں ہمارے کیمپ میں اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی ٹیم مریضوں کا معائنہ کرتی ہے ، لیبارٹری ٹیسٹ کیے جاتے ہیں اور حقدار مریضوں کو مفت ادویات بھی دی جاتی ہیں ہم ویلفئیر سوسائٹی کے پلیٹ فارم سے ایبٹ آباد میں فری کڈنی سنٹر ہسپتال بھی تعمیر کر چکے ہیں جسکی توسیع کا کام جاری ہے اس کیمپ میں ہمیں پاکستان قونصلیٹ کا بہت زیادہ تعاون ہے .
تقریب کے مہمان خصوصی خالد مجید نے ویلفئیر سوسائٹی کے تمام زمہ دان کو قونصلیٹ میں فری کیمپ لگانے اور کیمونٹی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور انکی تعریف کرتے ہوئے کہا کے یہ بہت مشکل کام ہےدیار غیر میں اپنا وقت نکالنا اور بے لوث کیمونٹی کی خدمت کرنا پاکستان قونصلیٹ ہر ممکن اپنا تعاون کیمپ کے لیے جاری رکھے گا انہوں نے قونصلیٹ کی جانب سے فری کیمپ میں خدمات دینے والے ڈاکٹرز اور تمام ٹیم کو تعریفی اسناد بھی دی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں