Pakistan Welfare Community Foundation 323

پاکستانی ویلفیئر کمیونٹی فاؤنڈیشن نے اپنی سالانہ 2021 کی رپورٹ منظر عام پر لائی جس کی تفاصیل بھی شایع کی گئی ہیں

(رپورٹ :عالم خان مہمند ،نماٸندہ خصوصی ، تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ)

پاکستانی ویلفیئر کمیونٹی فاؤنڈیشن نے اپنی سالانہ 2021 کی رپورٹ منظر عام پر لائی جس کی تفاصیل بھی شایع کی گئی ہیں ، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ PWCF فاؤنڈیشن نے جنوری 2021 سے دسمبر 2021 تک اب تک 50 ہزار امریکی ڈالر اپنے مستحیق پاکستانیوں پر لگاے گئے.
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 55 میڈیکل کیسز پر 14 ہزار امریکی ڈالر ، ایجوکیشن سیکٹر میں 10مستحق سٹوڈنٹس پر 2600 امریکی ڈالر ، 1500 خوراک کے باکس تقسیم کیے گئے جس پر15 ہزار امریکی ڈالر ، جیل میں پھنسے ہووے 15 پاکستانیوں کی رہائی جس پر10 ہزار امریکی ڈالر اور پاکستان میں پسمندہ علاقوں میں 10 واٹر ہینڈ پمپس لگواے جس پر8400 امریکی ڈالرخرچ کیے گئے.
پاکستانی ویلفیئر کمیونٹی فاؤنڈیشن کے چیئرمین انجنیئر میاں زاہد خان کا کمیونٹی کے نام پیغام
یہ چیلنجوں اور حل تلاش کرنے کا سال رہا ہے۔ بلاشبہ کورونا وائرس میں سرفہرست ہے۔ جیسا کہ ہم اگلے سال کی طرف بڑھ رہے ہیں، ہمیں اپنی کمیونٹی کے لیے اور بھی حل تلاش کرنا ہوں گے! PWCF ٹیم مشکل ترین حالات میں بھی ہماری کمیونٹی تک پہنچنے پر مرکوز رہتی ہے اور محبت، دیکھ بھال اور تعلیم فراہم کر رہی ہے۔ میں اپنے تمام فیاض اور محبت کرنے والے عطیہ دہندگان کا زبردست شکریہ کہہ کر بات ختم کرتا ہو ہم آپ کے بغیر یہ نہیں کر سکتے تھے! آپ کا شکریہ، اللہ ہم سب کو نیک اعمال کی توفیق عطا فرماے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں