رپورٹ ( تازہ اخبار ، پی این پی نیوز ایچ ڈی)
معروف سیاسی شخصیت صدر پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ یو. کے. نقاش احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہے آج میرے شہر گوجرانوالہ کی غیور عوام نے عمران خان کا شاندار استقبال کرکے ثابت کردیا کہ وہ کسی کی غلامی نہیں چاہتے اور نہ ہی وہ بیکاری ہیں.
مسلم لیگ ن جو کہ گوجرانوالہ کو اپنا سیاسی قلعہ کہتی تھی اسے آج عمران خان نے فتح کرلیا ہے. عوام جاگ چکی ہے. سپریم کورٹ کے فیصلے نے جہاں لوٹوں کو بیکار کردیا وہی پر امپورٹیڈ حکومت کے تابوت میں آخری کیل لگا دیا. عمران خان کی مقبولیت میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے. اوورسیز پاکستانی الیکشن میں عمران خان کا بھرپور ساتھ دیں گے. 72 سالوں میں پہلا وزیراعظم عمران خان ہے جس نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جیسے امپورٹیڈ حکومت ختم کرنا چاہتی ہے. اس لئے میری تمام اوورسیز پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ عمران خان کا بھرپور ساتھ دیں
196