Pakistan Tehreek-e-Insaf Madinah 263

پاکستان تحریک انصاف مدینہ المنورہ کا وزیراعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریب

رپورٹ : میاں محمد عظیم

گزشتہ شب پاکستان تحریک انصاف مدینہ المنورہ نے وزیراعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیئے 27 مارچ جلسہ امْر بالمَعرُوف کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب بہت جوش وجذبے سے منایا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری پی-ٹی-آئی سردار محمد یاسین خان نے کی۔ تقریب میں انفارمیشن سیکرٹری محبت شاہ، ویلفیئر سیکرٹری أسد علی چیمہ، کلچرل سیکرٹری عاشق بھٹہ اور دیگر سیاسی کارکنان شامل تھے۔ کچھ رہنماوں نے آنلائن شرکت کی جن میں فنانس سیکرٹری شاہد بشیر، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری سرفراز علی، ڈپٹی ویلفیئر سیکرٹری شیراز ندیم اور یوتھ سیکرٹری رفیع الزمان شامل تھے۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کا سعادت قادر خان نے حاصل کی۔ اس کے بعد ویلفیئر سیکرٹری أسد علی چیمہ نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ ان کے نظریہ کی وجہ سے کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے اور ہم اسی جوش اور جذبے کے ساتھ کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں بھی رہیں گے، انفارمیشن سیکرٹری محبت شاہ نے یہ پیغام دیا کہ ہمیں متحد ہو کر ملک کے لئے کام کرنے اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے پر زور دینا چاہیے، کلچرل سیکرٹری عاشق بھٹہ نے اسلامو فوبیا اور پاکستان کو اسلامی سربراہی کانفرنس کی صدارت ملنے پر مبارکباد پیش کی اور سیاسی کارکن ندیم کنول نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب میں انفارمیشن سیکرٹری محبت شاہ نے نظم بھی پڑھا اور تمام شرکاء سے گزارش کی کہ آج رات خاص تہجد کا اہتمام کریں اور عمران خان کی فتح کے لیے اور ریاست مدینہ کے خواب کی تکمیل کے لیے خاص دعا کریں۔ تقریب کے اختتام پر جنرل سیکرٹری سردار محمد یاسین خان نے موجودہ ملکی صورتحال کے حوالے سے سیر حال گفتگو کی اور یہ بھی کہا کہ عدم عتماد کا فیصلہ جو بھی ہو ہم عمران خان کا ساتھ آخری دم تک دیں گے اور تمام شرکاء کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور آخر میں وزیراعظم عمران خان کی سرخرو ہونے کے لیے اور پاکستان کی ترقی کے لیے دعا بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں