Muhammad Riyaz Chaudhry 119

محمد ریاض چوہدری عاجز صدر حلقہء فکروفن سعودی عرب / بزم حرف و سخن ورجینیا (امریکہ)

یوم پاکستان تجدید عہد وفا

نام اس دیس کے تمہیدِ وفا کرتے ہیں
آؤ پھر آج سے تجدیدِ وفا کرتے ہیں

ایک منظور قرار داد ہوئی تھی اس دن
اس زمانے کی ہی تقلیدِ وفا کرتے ہیں

یہ وطن ایک امانت ہے اسے قائم رکھ
اپنے اگلوں کو یہ تاکیدِ وفا کرتے پیں

اندرونی ہو کہ بیرون تعلق پاکی
ہر سفارت کی بھی تائیدِ وفا کرتے ہیں

پاک امریکہ جڑے آج وجہ مسعود خاں
دونوں اطراف سے نومیدِ وفا کرتے ہیں

منہ نہ موڑیں گے کھبی محنت و مزدوری سے
آگے ہمت بھی ہے تعدیدِ وفا کرتے ہیں

مجھ کو احیاء وطن سب پہ مقدم عاجز
حوصلہ اور ہے تصعیدِ وفا کرتے ہیں

محمد ریاض چوہدری عاجز
صدر حلقہء فکروفن سعودی عرب
/ بزم حرف و سخن ورجینیا (امریکہ)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں