Pakistan People's Party Riyadh 109

“” پاکستان پیپلز پارٹی ریاض”” ریجن کے زیر اہتمام کراچی سانحہ کارساز کے شہیدوں کی یاد اور شہدا فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

خصوصی رپورٹ /اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان پیپلز پارٹی گلف / مڈل ایسٹ کے سینئر رہنما چوہدری سجاد نذیر جو ریاض میں اس نشست کے لیئے تشریف لائے تھے وہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے موصوف اورتقرئب کے میزبان پاکستان پیپلز پارٹی کلچرل ونگ کے صدر بابائے ریاض قاضی اسحاق میمن کا کہنا تھا کہ سانحہ کارساز پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سب سے دردناک واقعہ ہے- محترمہ شہید رانی بینظیر بھٹو اچھی طرح جانتی تھیں کہ میری زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے لیکن اس کی انہوں نے پاکستان اور پاکستانی عوام کے ساتھ جڑے جذباتِ و محبت میں کوئی پرواہ نہیں کرتے ہوئے اپنے وطن واپس لوٹ آئی اور یہ افسوسناک سانحہ کارساز رونما ہوا جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے اس سانحہ میں کیئی کارکنان جیالوں کی شہادت یں ہوئی اور زخمی ہوئے دونوں رہنمائوں نے ان تمام شہدا کو سرخ سلام اور سب خراجِ تحسین پیش کیا اور ساتھ میں تازہ صورتحال شہدا فلسطین کو سلام پیش کرتے دعا کی کے ربِ کریم ان سب شہدا کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے آمین۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرِ محفل پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن کے صدر احسن عباسی اور پارٹی کے سینئر رہنما وسیم ساجد کا کہنا تھا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے پاکستان میں جمہوریت کی خاطر جان قربان کی اور پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے آئیند بھی جیالے اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کرنے میں کوئی گُریز نہیں کریں گے۔
تقریب سے ، سردار نصیر جو تقریب کے نظامت کے فرائض بھی انجام دے رہا تھا،عبدالقادر کریم ، ملک شفیق اعوان، شریف بلوچ بھٹو ،ذیشان آحمد قاضی سردار محمد رزاق مرکزی سیکریٹری جنرل سعودی عربیہ اور احسن جمیل عباسی نے سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر سانحہ کارساز کے شہدا کے لیے دعا بھی کروائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں