پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مختلف سیاسی جماعتوں سے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کی ملاقات 297

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مختلف سیاسی جماعتوں سے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کی ملاقات

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور بھی موجود تھی
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ایم کیوایم کے سابق سینیٹرز مولانا تنویر الحق تھانوی اور طاہر مشہدی نے ملاقات کی ایم کیوایم کے سابق اراکین اسمبلی علی راشد، وقار شاہ، منوہر لعل، سمیتا افضال، سلیم بندھانی اور خلیل اللہ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ایم کیوایم کے سوشل میڈیا سیل کی سابق انچارج تحسین عابدی، ممتاز نوحہ خواں ایس ایم نقی اور کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے سابق نائب چیئرمین نجیب ولی نے بھی ملاقات کی معروف اسکالر اور علامہ عرفان حیدر عابدی مرحوم کے صاحبزادے علامہ محمد علی عابدی اور پی ٹی آئی کراچی کے سابق جنرل سیکریٹری سردار عزیز نے بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی وزیراعلی سندھ، پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، جنرل سیکریٹری وقار مہدی، وزیربلدیات اور نجمی عالم بھی موجود تھے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں