(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ)
میاں چنوں کے قصبے تلمبہ کے 17 موڑ پر ہونے والے سانحے نے ایک بار پھر پوری قوم کا سر شرم سے جھکادیا، سانحہ سیالکوٹ کے بعد سانحہ تلمبہ جیسے واقعات ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہیں، حکومت سانحہ تلمبہ کی شفاف تحقیقات کرائے اور ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے، ہجوم کے ہاتھوں الزام کی بنیاد پر قتل کے ہوتے مسلسل واقعات حکومتی رٹ پر سوالیہ نشان ہیں، عوامی مقامات پر ہجوم کی جانب سے قتل کے سانحات کی وجہ سے عالمی برادری میں بھی پاکستان کے امیج کو مسلسل نقصان پہنچ رہا ہے، مشتعل جتھوں کو بے لگام نہیں چھوڑا جاسکتا، یہ سلسلہ پورے معاشرے کو عدم تحفظ سے دوچار کردے گا، الزامات کی بنیاد پر ہجوم کی جانب سے قتل کے واقعات کو روکنے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پیج پر آنا ہوگا، قانون کی عملداری کو اگر یقینی نہ بنایا گیا تو پھر افراد کی جانب سے قانون ہاتھ میں لینے کی ایسی روایت قائم ہوجائے گی کہ جس کو روکنا مشکل ہوگا،