پاکستان اوورسیز یوں تو دنیا بھر میں مہارت کے جوہر دکھا رہے ہیں 204

پاکستان اوورسیز یوں تو دنیا بھر میں مہارت کے جوہر دکھا رہے ہیں

رپورٹ الدمام شرقیہ : طاہر کرامت : (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان اوورسیز یوں تو دنیا بھر میں مہارت کے جوہر دکھا رہے ہیں مگر اوورسیز پاکستانیز کا ایک بڑا حصہ 25 لاکھ سے زائد پاکستانی صرف سعودی عرب میں برسر روزگار ہیں یہی وجہ ہے سب ممالک سے زائد زرمبادلہ سعودیہ سے پاکستان جاتا ہے۔ سعودی عرب میں چند قابل ذکر نمایاں شخصیات ایسی ہیں جن کی ملک و قوم کیلئے بے شمار خدمات ہیں۔ان میں ایک ممتازنام فخر گجرات معروف سماجی شخصیت انسانی حقوق کے علمبردار ندیم اختر چوہدری ہیں جو بیک وقت مختلف حکومتی اور پرائیویٹ اداروں میں ملک پاکستان اور انسانیت کی خدمت کا فریضہ مختلف ٹیموں کے ساتھ سر انجام دے رہے ہیں جو ایک انٹرنیشنل ادارے کی طرف سے اقوام متحدہ میں مبصر اور مستقل نمائندہ خصوصی تعینات ہیں اور 35 سے زائد ممالک میں خدمات دینے والے ادارے پاکستان اوورسیز ایسوسی ایشن فورم انٹرنیشنل سعودی عرب کے صدر ہیں،اقوام متحدہ اور60 سے زائد ممالک میں امت مسلمہ اور پاکستان اور حقوق انسانی کی خدمات کا بہترین نیٹورک رکھنے والے ادارے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کی طرف سے سعودی عرب کےایمبیسڈر تعینات ہیں،اوورسیز پاکستانیز کیلئے خدمات کی بنیاد پر فوکل پرسن پاکستان ایمبیسی ریاض تعینات ہیں ، ملک پاکستان میں باہمی اختلاف کے ازالے اور امن کی فضا اور قانون کی پاسداری کے فروغ میں بہترین کردار پر ڈویزنل صدر پنجاب پیس کونسل حکومتِ پنجاب گجرانوالہ تعینات ہیں،عرصہ دراز سے حکومتی اداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن سے عوام کی خدمت کی بدولت ڈپٹی گروپ وارڈن سول ڈیفنس آرگنائزیشن گجرات حکومت پنجاب تعینات کیے گئے اور اعلیٰ کارکردگی پر ادارے کی طرف سے تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ،اسی طرح ایک موقع پر سابقہ ڈپٹی کمشنر گجرات لیاقت علی چٹھہ نے تعریفی شیلڈ حسن کارکردگی سے نوازا۔ہر ہنگامی و ناگہانی حالات میں اپنی استطاعت کے مطابق قومی اداروں کے ساتھ مل کر شب و روز ایک کر کے خدمات کی انجام دہی پر قریب دس سال سے ممبر ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی حکومت پنجاب ضلع گجرات ہیں اسی بنیاد پر گورنمنٹ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ اسی طرح ممبر سٹیڈنگ کمیٹی برائے اوورسیز ایمپلائمنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ضلع گجرات بنیں ،ایک بڑے میگا پروجیکٹ گجرات کینسر & آرتھو پیڈک ہسپتال کے بھی ایگزیکٹو ممبر ہیں ،ندیم اختر چوہدری چیف ایگزیکٹو پاک سعودی ٹوٹل سلیوشنز ( ٹریڈنگ & کنٹریکٹنگ) پاکستان بھی ہیں صرف یہی بزنس ان کا ذریعہ معاش ہے ، ندیم اختر چوہدری نے اپنی فلاحی خدمات کا آغاز تقریبا 27 سال پہلے سرکل میں سب سے کم عمر سپر وایزر کی شکل میں ایدھی ویلفیئر فاؤنڈیشن سے کیا اور ایدھی فاونڈیشن ادارہ پہلی تربیت گاہ بن گئی اسی دوران روزگار کیلئے سعودی عرب آگئے مگر انسانی خدمت کا جذبہ کبھی کم نہیں ہوا اسی دوران ٹیم مینجمنٹ کا وسیع تجربہ رکھنے کی بدولت ملکی سطح پر مضبوط فلاحی کام کرنے والے ادارے میں ضلعی ڈائریکٹر کی حیثیت سے تعیناتی کر دی گئی اس دوران 20 سے زائد شعبہ جات جن میں میڈیکل کیمپس ،فری ڈسپینسریز ،بلڈ ڈونرز سوسائٹیز ،ایمبولینس سروس،فری دسترخوان،مستحقین کیلئے راشن پیکس ،وینٹر پیکجز ،مستحق طلبہ کیلئے تعلیمی پروگرامز،سینٹرل جیل میں قیدیوں کو امداد،واٹرپروجیکٹ،سیلاب زردگان اور مختلف ہنگامی حالات میں امدادی کارروائیاں،ایمرجنسی بوتھ ،سول ڈیفنس، ریسکیو سروسز،کفن دفن میت پروگرام ،اور مختلف ٹریننگ ورکشاپس ،اور دیگر کیمونٹی سروسز میں گراں قدر خدمات کا وسیع تجربہ رکھنے اور مختلف پروفیشنلز کی شکل میں ایک ٹیم ورک کی بدولت پاکستان ایمبیسی ریاض کا فوکل پرسن تعینات کیا گیا جس میں سعودی حکومتی اداروں پاکستان ایمبیسی اور پاکستانی متعلقہ اداروں کے کوآرڈینیشن سے قیدیوں کو قانونی امداد،مستحق مریضوں کا علاج معالجہ، حقوق اور مختلف مسائل کا شکار اوورسیز کو قانونی رہنمائی اور سپورٹ کررہے ہیں ،اقامہ کے مسائل کا شکار فیملیاں اور افراد کو پاکستان سفر کیلئے سپورٹ کرنا ،ڈیڈ باڈیز ٹرانسپورٹیشن کیلئے پراسس کروانا ،لیگل سپورٹ ،اینڈ آف سروسز واجبات اور مستحق فوت شدگان کو دیت دلوانا اور دیگر کیمونٹی سروسز آج بھی تسلسل کے ساتھ پاکستان اور سعودی عرب اور دیگر 60 سے زائد ممالک میں جاری ہیں ،اور ان فلاحی خدمات کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل سطح پر اقوام متحدہ میں امت مسلمہ پاکستان کشمیر برما فلسطین وغیرہ کے حق میں ایک مضبوط آواز ہیں ،اور ہر سطع پر ملک پاکستان اور قومی اداروں کے وقار کو بلند کرنےمیں کردار ادا کررہے ہیں اور ملک پاکستان کا ہر طرح سے دفاع کررہے ہیں،اس کے ساتھ پاک سعودی تعلقات و دوستی اور باہمی اخوت کو فروغ دینے میں کردار ادا کرنا شامل ہے ۔ندیم اختر چوہدری نے گویا اپنی زندگی خدمت انسانی جیسے عظیم عمل کیلئے وقف کر دی ہے اور تسلسل کے ساتھ مختلف اداروں میں ٹیم ورکنگ کے ساتھ اپنی زمہ داریوں کوٹیم میجمنٹ کی صلاحیت کے ساتھ بخوبی ادا کر رہے ہیں ۔ندیم اختر چوہدری ہماری نوجوان نسل کیلئے مثال اور پاکستان اور اداروں کے ساتھ محبت و تعاون کے داعی ہیں اور جن کا کہنا ہے دینی فریضہ سمجھتے ہوے اخلاص سے محنت سے انسانیت کی بےلوث خدمت کی جاے توکامیابیاں اور عظمت ضرور حاصل ہوتی ہے ۔مثبت سوچ ہی تعمیری اور عظیم کاموں کیلئے انسان کو تیار کرتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں