Pakistan Overseas Community Global Women's Section hosts a prestigious event 377

پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل شعبہ خواتین کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد

رپورٹ الریاض : شاہین جاوید (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل شعبہ خواتین الریاض کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مکتبہ فکر (ڈاکٹرز، ٹیچرز، انجینئرز ، فنانس ایکسپرٹ، بزنس ویمنز، وکلا) جیسے شعبوں سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل وومن ونگ الریاض کی جانب سے منعقدہ قریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی فرسٹ سیکرٹری سفارتخانہ پاکستان الریاض فیاض خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین ملک کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، امید ہے کہ پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کے پلیٹ فارم سے دیار غیر میں مقیم خواتین کے مسائل کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی اور اس کے لئے سفارتخانہ پاکستان الریاض ہر ممکنہ تعاون کے لئے تیار ہے۔

تقریب سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے صدر پی او سی گلوبل سعودی عرب امتیاز احمد کا کہنا تھا کہ کسی بھی قوم کی ترقی اس وقت تک ممکن نہیں کہ جب تک اس کے مرد اور خواتین شانہ بشانہ نہ چلیں۔ فورم کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد نئے آنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو مقامی قوانین کے متعلق اگاہی دینا اور پاکستانی ثقافت کو دنیا بھر میں اجاگر کرنا ہے، پی او سی گلوبل نے جس طرح مختصر عرصے میں اوورسیز کی نمائندہ جماعت بن گئی وہ قابل ستائش ہے اور انشااللہ پی او سی گلوبل کے پلیٹ فارم سے اوورسیز کی فلاح و بہبود اور مسائل کو حل کرنے میں ہر ممکنہ کاوش بروئے کار لائی جائے گی۔

پی او سی گلوبل شعبہء خواتین سعودی عرب کی صدر نمیرہ محسن نے اپنے خطاب میں خواتین کے حقوق، تعلیم وتربیت، دیار غیر میں درپیش مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی اور پی او سی گلوبل شعبہء خواتین کی گزشتہ کارکردگی اور آئندہ لائحہ عمل کو پیش کیا۔
صدر پی او سی گلوبل الریاض ام ابراہیم قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا فورم دیار غیر میں پاکستان خواتین کو درپیش مسائل اور انکے حل کے لئے سفارتخانہ پاکستان کے تعاون کے ساتھ اپنی بھرپور خدمات سرانجام دے گا۔

تقریب کے آخر میں نئے عہدیداروں ام ابراھیم، شاھین جاوید،فائضہ جنید، ڈاکٹر شازیہ مسعود، سیمی کاشف، ثنا اشرف، منزہ اختر، شازیہ وحید، مسرت شبیر، حرا جنید اور فریدہ عمران کو نوٹیفکیشن بھی دئیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں