رپورٹ جدہ : امداد حسین لک ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)
پاک بحریہ کا جہاز ’پی این ایس ‘MOAWIN ‘ سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ کے بین الاقوامی اسلامی بندرگاہ پہنچ گیا.
جدہ بندرگاہ پہنچنے پر سعودی عرب میں پاکستان نیول و ایئر اتاشی گروپ اور رائل سعودی نیوی حکام نے استقبال کیا۔
سعودی نیول کموڈور احمد العسیری نے پاکستانی ساخت پاک بحریہ کے جہاز ’پی این ایس ‘MOAWIN ‘ کا دورہ کیا اور بحریہ جہاز کے مشن کمانڈر کموڈور سلیمان الیاس سے ملاقات کی۔
پاکستانی چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے سعودی عوام اور خصوصاً سعودی بحریہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا.
تقریب سے PNS کمانڈر عبداللہ صدیقی نے خطاب کے دوران پاک سعودی باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کے خطے میں امن اور بحری سکیورٹی کے لیے پاک بحریہ کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بحریہ کے جہازوں کی عالمی سمندروں میں تعیناتی دوست ممالک کے ساتھ بحری و سفارتی تعلقات کو مزید کو فروغ دے گی۔۔۔چھ ستمبر سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ یوم شہدا کا دن ہم اپنے شہدا کا خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔۔۔
تقریب میں قونصلر جنرل جدہ خالد مجید سمیت قونصلیٹ کے افسران اور کیمونٹی اراکین نے بھی شرکت کی اور تقریب کے اختتام پر سب نے ملکر کیک کاٹا۔