Pakistan Muslim League Zia 165

“”پاکستان مسلم لیگ ضیاء”” کے صدر اور رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاکستانی صحافیوں سمیت دیگر اہم شخصیات سے گفتگو

ریاض/اعجاز احمد طاہر اعوان

“”پاکستان مسلم لیگ ضیاء”” کے صدر اور رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کو ملکی اور عوامی ایشوز کو حل طلب بنانے کے لئے بہتر پالیسیوں پر کاربند ہونے کی ضرورت ہے تاکہ ملک ترقی کرے اور عوام کو ریلیف حاصل ہو سکے

سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاکستانی صحافیوں سمیت دیگر اہم شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کو ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے ذریعے مضبوط بنایا جاسکتا ہے اسکے لئے ضروری ہے کہ سرمایہ کاروں کے لئے آسان تجارتی پالیسی کو واضع اور متعارف بھی کرایا جائے، اور بڑوں ممالک کے سرمائے کو بھی تحفظ فراہم کیا جائے بھارت کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے دنیا پاکستان پر زور ڈال رہی ہے ہم بھی امن چاہتے ہیں تاکہ دو طرفہ تجارت کو فروغ مل سکے تاہم اسکے ساتھ ساتھ مسلہ کشمیر کا حل بھی ضروری ہے اعجاز الحق کا مزید کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکہ دھمکی آمیز رویہ اپنا رہا ہے جو کسی صورت مناسب نہیں ہے، موجودہ برسراقتدار حکومت کا یہ فرض اولین ہے کہ وہ بہتر خارجہ پالیسی کے ذریعے آگے بڑھے، افغانستان میں پاکستان کو نقصان پہنچانے والے دہشت گرد گروپس موجود ہیں تاہم ہماری عسکری فورسز انکا بھرپور مقابلہ کرکے سرحدوں کو محفوظ بنا رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں