immediate problems 228

سانگلہ ہل اور موڑھ بلوچاں کے فوری مسائل کے حل کے لئے ایم این اے “”MNA”” چوہدری برجیس طاہر سے علاوہ مکینوں کے بنیادی مسائل کے حل کی درخواست

رپورٹ اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان مسلم لیگ ن ریاض کے سینئر راہنما اور “”ہمقدم”” پلیٹ فارم ریاض ریجن کے سر پرست اعلی چوہدری جمیل ربانی نے اپنے ایک بیان میں سانگلہ ہل کے ایم این اے “”MNA”” چوہدری برجیس طاہر سے اپیل کی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے اہل خانہ کی بنیادی ضروریات اور مسائل کے حل کی طرف فوری خصوصی توجہ دی جائے، اووردیز پاکستانی جو ہر سال بیرون ممالک سے کثیر زر مبادلہ وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بھجوانے ہیں، مگر ان کے اہل خانہ پاکستان کے اندر مسائل کی دلدل کا بھی طرح شکار ہیں، اوورسیز پاکستانی جو ملک کی ترقی اور معاشی طور پر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت بھی رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایک طویل عرصہ سے سانگلہ ہل ، موڑھ بلوچاں اور ننکانہ صاحب کے علاقوں میں مقیم باشندے عدم توجہی کا بری طرح شکار ہیں، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے سے روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں حادثات رونما ہوتے ہیں، سڑکوں کی حالت بھی آنتہائی خستہ ہو چکی ہے، علاقہ کی انتظامیہ اور ترقیاتی امور کے لئے “” خواب غفلت “” کی گہری نیند کا شکار ہے، جس کے لئے انتظامیہ کی فوری توجہ کی ضرورت شدت سے محسوس ہو رہی ہے، منڈی موڑھ بلوچاں کے حالیہ “”پوسٹ آفس”” کی حالت بھی اس وقت خستہ حالی کا شکار ہے اور اس وقت موجودہ پوسٹ آفس بنیادی سہولیات سے یکسر محروم ہے، ایم این اے “” MNA”” چوہدری برجیس طاہر سے انسانیت کے نام پر اپیل ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے اہل خانہ کی بنیادی ضروریات اور مسائل کے حل کی طرف فوری توجہ دیتے ہوئے علاوہ مکینوں کے بنیادی درپیش مسائل کو حل کیا جائے،اور علاقہ۔مکینوں کو درپیش پیچیدہ اور بنیادی مسائل کو جلد حل کیا جائے، تاکہ ہمارے اہل خانہ بھی مقیم پاکستان میں سکھ اور سکون کا سانس لے سکیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں