خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان
پاکستان مسلم۔لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے وکلاء نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں انکی حفاظتی ضمانت کی درخواست دائرہ کر دی ہے۔ وکلاء کے مطابق نواز شریف اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کرنے کے لئے عدالت کے سامنے پیش ہونا چاہتے ہیں۔لہذا ان کی آمد سے لے کر عدالت میں پیش ہونے تک کے لئے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت نے درخواست کو سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے کل بروز جمعرات یعنی 19 اکتوبر کے لئے نیب کو نوٹس جاری کر دئے ہیں۔ وقت کی تنگی کی وجہ سے امید ہے کہ درخواست کا فیصلہ کل ہی ہو جائے گا۔