Pakistan Muslim League-N Germany 166

جرمنی کے شہر لیڈاباخ (Liederbach ) کے ایک مقامی ہوٹل میں پاکستان مسلم لیگ ن جرمنی کے زیر اہتمام مرکزی و علاقائی مجلس عاملہ کا ایک سالانہ اجلاس منعقد ہوا

رپورٹ فرینکفرٹ: رپورٹ مطیع اللہ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جرمنی کے شہر لیڈاباخ (Liederbach ) کے ایک مقامی ہوٹل میں پاکستان مسلم لیگ ن جرمنی کے زیر اہتمام مرکزی و علاقائی مجلس عاملہ کا ایک سالانہ اجلاس منعقد ہوا،

جس میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال ،2023 کے انتخابات ،پاکستانی سیاست میں اوورسیز کا کردار،تنظیم سازی جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا ۔تقریب کے اسٹیج کے فرائض ذیشان عاطف نےخوبصورت انداز سے ادا کرتے ہوئے شرکاء کو خوش آمدید کہا،
آغاز میں قائدین اور شرکاء تقریب نے مل کر قوی ترانہ پیش کیا اور احترام میں کھڑے رہے ۔
پاکستان مسلم لیگ ن جرمنی کے چیئرمین حافظ عبد الرحمن، سابق ایم پی اے و صدر پی ایم ایل ن، رانا لیاقت علی ،نائب صدر مرزا مسعود بیگ ،انفارمیشن سکریٹری حافظ عمران ضیاء اور دیگر مقررین نے خطاب کیا.
تقریب میں سابق جنرل سیکریٹری محمد عنصر بٹ کا استعفی کو منظور کرتے ہوئے پاکستان کے سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی کے کزن کو پاکستان مسلم لیگ ن جرمنی کا جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا.
اجلاس کے اغاز میں مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے استحکام کے لئیے سب کو مل جل کر کام کرنا چاہئیے ۔ مقررین نے کہا کہ بیرونی اور اندرونی پاکستان مخالف قوتوں کا بھرپور انداز سے سب کو مل کر مقابلہ کرنا چاہئیے۔مقررین نے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا.
پاکستان مسلم لیگ ن جرمنی کی مجلس عاملہ نے اپنے قائد میاں نواز شریف ،وزیر اعظم شہباز شریف اور اپنی لیڈر مریم نواز شریف پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا.
اجلاس میں نئے منتخب عہدیداران کے نوٹیفیکیشن جاری کئے گئےجبکہ انفارمیشن سیکریٹری حافظ عمران ضیاء کو پارٹی کی بہترین خدمات پر حسن کارکردگی ایوارڈ سے نواز ا گیا۔تقریب میں بڑی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی،
تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی جرمنی کے صدر زاہد عباس سمیت دیگر نے خصوصی شرکت کی اور نئے مجلس عاملہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا
آخر میں شرکاء جے اعزاز میں پرلطف عشائیہ کا بھی اہتمام کیاگیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں