سعودی بھائیوں سے اظہار محبت کے لیے قومی دن کی مناسبت سے پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کی جانب سے خصوصی تقریب کا اہتمام 133

سعودی بھائیوں سے اظہار محبت کے لیے قومی دن کی مناسبت سے پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کی جانب سے خصوصی تقریب کا اہتمام

سعودی عرب حاجی محمد ناصر قادری. رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سعودی بھائیوں سے اظہار محبت کے لیے قومی دن کی مناسبت سے پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کی جانب سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی معروف سماجی شخصیت اوورسیز رہنما مبصر اقوام متحدہ ،ایمبیسڈر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ سعودی عرب ندیم اختر چوہدری اور معروف پی ایچ ڈی سکالر پروفیسر محمد جمیل چوہدری تھے ۔
تقریب کی صدارت چیئرمین پاک میڈیا جرنلسٹس فورم چوہدری نورالحسن گجر نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چوہدری ندیم گجر ، ماہر تعلیم محمد جمیل چوہدری ،چیئرمین پاک میڈیا جرنلسٹس فورم چوہدری نورالحسن گجر،چیئرمین ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم چوہدری دلپذیر،جنرل سیکرٹری پاک میڈیا جرنلسٹس فورم حافظ عرفان کھٹانہ اور دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کے پاک سعودی برادرانہ تعلقات ہیں جسطرح سعودی عرب ہمیشہ ہر دکھ سکھ میں پاکستان کےساتھ کھڑا ہوتا اسی طرح ہم بھی سعودی بھائیوں کے اس قومی دن پر انکی خوشی میں برابر کے شریک ہیں اور اپنے تمام سعودی بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ہیں اور دعا گو ہیں سعودی عرب کی ترقی خوشحالی کے لیے، تقریب میں سنئیر نائب صدر پاک میڈیا جرنلسٹس فورم حسن بٹ ‘ایگزیکٹو ممبر عاطف تنولی،فنانس سیکرٹری ہزارے وال اووسیز پاکستانیز فورم امتیاز قریشی، صدر گجر اتحاد کونسل سعودی عرب سردار احمد بشیر ،ارمغان جمیل سمیت دیگر شریک ہوئے اور سب نے ملکر یوم الوطنی کا کیک کاٹا اور ماہر تعلیم پی ایچ ڈی سکالر محمد جمیل چوہدری نے اپنی کتاب “کردار سازی” کے عنوان سے پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے زمہ دران کو تخفہ میں پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں