Pakistan Majlis Riyadh 152

“”مجلس پاکستان ریاض”” سعودی عرب کے صدر انجینئر رانا عبدالروف کی اقامت گاہ پر پیر کے روز بعد نماز عشاء “”درس قرآن”” کے حوالے سے ایک روح پرور دینی نششت منعقد کی گئی

خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان

“”مجلس پاکستان ریاض”” سعودی عرب کے صدر انجینئر رانا عبدالروف کی اقامت گاہ پر پیر کے روز بعد نماز عشاء “”درس قرآن”” کے حوالے سے ایک روح پرور دینی نششت منعقد کی گئی۔ ، جس میں شہر ریاض کی ادبی سماجی سیاسی اور مذہبی شخصیات نے بھرپور شرکت کی، اس تقریب کے مہمان خصوصی، معروف اسکالر اور علمی شخصیت حافظ فصیح اللہ خان نے تہجد کی نماز کی برکت، فضیلت اور بنیادی فضائل، اہمیت پر تفصیلی روشنی بھی ڈالی، اس کے علاوہ حج کی سعادت اور دیگر احکامات فضیلت سے بھی سامعین کو آگاہ کیا، اور دیگر دنیاوی مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض ریاض کی معروف سماجی شخصیت ملک محمد آمین تاجر نے سر انجام دیئے، اس کے علاوہ اس میں ریاض کی سماجی و کاروباری شخصیت ملک راشد اعوان کے گزشتہ دنوں پاکستان میں چچا کے انتقال و ارتحال پر ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی۔ اور مرحوم کے لئے بلند درجات کی بھی خصوصی دعا کی گئی۔ اس طرح یہ یادگار اور روح پرور تقریب اور یادگار روحانی نششت رات گئے اپنے اختتام کو پہنچی۔۔۔آخر میں ملک کی بقاء و سالمیت اور امت اسلامیہ کے درمیاں اتحاد اور اتفاق کے لئے بھی خصوصی دعا کی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں