پاکستان سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم ترین ملک ہے اوورسیز پاکستانی رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرکے اپنے سرمائے کو محفوظ بنا سکتے ہیں. فیر ڈیل مارکیٹنگ چیرمین چوہدری عبدالروف 170

پاکستان سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم ترین ملک ہے اوورسیز پاکستانی رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرکے اپنے سرمائے کو محفوظ بنا سکتے ہیں. فیر ڈیل مارکیٹنگ چیرمین چوہدری عبدالروف

جدہ. ثناء شعیب سعودی عرب رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

فیر ڈیل مارکیٹنگ کے چیرمین چوہدری عبدالروف کا کہنا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم ترین ملک ہے اوورسیز پاکستانی رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرکے اپنے سرمائے کو محفوظ بنا سکتے ہیں.

سعودی عرب کے شہر جدہ میں فیر ڈیل کے مارکیٹنگ چیرمین چوہدری عبدالرؤف سے صحافتی تنظیموں کے عہدیداروں نے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقعہ پر چوہدری عبدالرؤف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں لاکھوں کی تعداد میں پاکستانی مقیم ہیں جو اپنے ملک میں سرمایہ کاری کرکے ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کر سکتے ہیں پاکستان میں اس وقت رئیل اسٹیٹ کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور اوورسیز پاکستانی اس میں اپنے سرمائے کو محفوظ بنا سکتے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ سمندر پار پاکستانی صحافی پاکستان کا مثبت چہرہ نمایاں کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں انکی خدمات کے اعزاز میں اسلام آباد کے پارک ویو منصوبے میں خصوصی بلاک بنایا جا رہا ہے اور انہیں ڈسکاؤنٹ کے ذریعے بھرپور سراہا جا رہا ہے ملاقات میں سنئیر صحافی خالد نواز چیمہ،شعیب الطاف،جہانگیر خان،شباب بھٹہ اور دیگر شامل تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں