Pakistan International School (Nasriya) Riyadh 165

پاکستان انڑنیشنل اسکول (ناصریہ) ریاض، سعودی عرب میں سالانہ انڑ ہاؤس کھیلوں کے مقابلوں کی تقسیم انعامات کی تقریب

رپورٹ : شاہین جاوید – ریاض سعودی عرب (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان انٹرنیشنل اسکول (ناصریہ) ریاض میں سالانہ 2022-23 کے کھیلوں کے مقابلوں کے اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت پرنسپل ائیر کموڈور(ر) نعیم اختر نے کی جبکہ مہمان خصوصی سعودی کرکٹ فیڈریشن کے ممبر عبداللہ السوادی تھے اور مہمانان اعزازی سابقہ اساتذہ سکول ہذا ذوالفقار علی شاہ اور میاں محمد اقبال تھے۔
تقریب کا اغاز طالبعلم غیور شاہد کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ سپورٹس انچارج رانا آصف مسعود نے کھیلوں کی سالانہ رپورٹ 2022 پیش کی۔ امسال ہونے والے کھیلوں کے مقابلے پانچ ہاوسز کے طلباء کے درمیان ہوئے۔ کرکٹ، فٹ بال، والی بال، باسکٹ بال، بیڈ مینٹن، ٹیبل ٹینس اور دورڑوں کے مقابلے شائقین کی توجہ کا باعث بنے رہے۔ ان مقابلوں میں جماعت پنجم سے دوازدہم تک کے طلباء نے بھرپور حصہ لیا۔ ججز کے نتائج کے مطابق عبدالعزیز ہاؤس (ہاوس ماسڑ انوارالحق) نے سال 2022-23 کی ٹرافی حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن اقبال ہاؤس (ہاوس ماسڑ عابدسلیم) اور تیسری پوزیشن جناح ہاؤس (ہاوس ماسڑ سعادت اللہ خان) نے حاصل کی۔
مہمان خصوصی، پرنسپل، ونگ ہیڈ راشد مبارک اور اعزازی مہمانوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں کو میڈلز، سرٹیفکیٹس اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔
پرنسپل ائیر کموڈور(ر)نعیم اختر نے کھیلوں کے کامیاب انعقاد پر ونگ ہیڈ، سپورٹس کمیٹی اور حصہ لینے والے سینکڑوں طلباء اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ کروونا وائرس کے بعد یہ پہلا سال ہے جس میں ادارہ اپنی تمام غیر نصابی سرگرمیوں کا بھرپور انعقاد کررہا ہے جس سے طلباء کی خوابیدہ صلاحیتیں کھل کر ابھر رہی ہیں۔ تعلیم کے ساتھ کھیل جسمانی اور دماغی صحت کا جزو لازم ہیں۔ طلباء کو ان میں بھر پور حصہ لینا چاہیے۔ انہوں نے مہمان خصوصی عبداللہ السوادی اور اعزازی مہمانوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
مہمان خصوصی عبداللہ السوادی نے سکول اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس اہم موقع پر مدعو کر کے انہیں پاکستانی طلباء کے ٹیلنٹ کو قریب سے دیکھنے کا موقع دیا۔ انہں نے کہا کہ سعودی کرکٹ میں پاکستانی طلباء کے شامل ہونے کے وسیع مواقع موجود ہیں ہم اپنے آیندہ کیمپوں میں ان طلباء کو ضرور موقع فراہم کریں گے۔ تقریب کے نظامت کے فرائض سنئیر استاد عظمت اللہ بھٹہ نے سرانجام دیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں