طاہر کرامت رپورٹ:پی این پی نیوز ایچ ڈی
طلباء اور طالبات کیلئے علیحدہ علیحدہ 31 جنوری / 01 فروری کو تقریبات منعقد کی گئیں .طلباء کے پروگرام کے مہمان خصوصی سکول مینجمنٹ کونسل کے چیئرمین طاہر مسعود تھے. دیگر خصوصی شرکاء میں ڈپٹی مینجر منسٹری آف ایجوکیشن الأحساء ڈاکٹر انس الخطیب، سکول مینجمنٹ کونسل کے وائس چیئرمین محمد نعمان عمر شجاع، پرنسپل پروفیسر زین العابدین،مندوب پاکستان ایمبیسی ریاض چوہدری سعید رضا اور مبصر اقوام متحدہ چیئرمین انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ سعودی عرب مندوب پاکستان ایمبیسی ریاض نديم اختر چوہدری شامل تھے. جبکہ طالبات کے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی محترمہ مسز نعمان عمرشجاع اور ڈائریکٹر منسٹری آف ایجوکیشن الأحساء محترمہ ڈاکٹر ایمان ابراہیم القادر نے شرکت کی، طلباء کے پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا پرنسپل پروفیسر زین العابدین نے اساتذۂ کی نمایاں کارکردگی کے حوالے سے سالانہ رپورٹ پیش کی جبکہ طالبات کے پروگرام میں محترمہ عائشہ خالد انچارج گرلز سیکشن نے سالانہ رپورٹ پیش کر کے اساتذہ کی کارکردگی کو سراہا.ننھے طلباء اور طالبات نے مختلف ٹیبلو پیش کر کے معزز مہمانانِ گرامی اور پیرینٹس سے خوب داد وصول کی. دیگر کمیونٹی کے شرکاء میں چوہدری اظہرگجر، راجہ اجمل، ڈاکٹر ظہور الحسن ،محمد العوفی، الطاف حسین، راجہ ذوالقرنین حیدر، محمد صغير اور معزز والدین شامل تھے.مہمان خصوصی طاہر مسعود نے اعزازی تقریر میں طلباء و طالبات کی کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور مبارکباد دی اور انہوں نے الأحساء میں موجود پاکستانی کمیونٹی اور والدین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور سکول کی مزید ترقی کیلئے بہتر اقدامات کرنے کا وعدہ بھی کیا.تقریب کے احتتام پر مبصر اقوام متحدہ و چیئرمین آئی ایچ آر ایم سعودی عرب ندیم اختر چوہدری نے کہا ہے کہ بہترین تقریب کا انعقاد اورطلباء و طالبات کا سالانہ رزلٹ پاکستان انٹرنیشنل سکول الأحساء کے پرنسپل سید زین العابدین کی پیشہ ورانہ سرپرستی اور اساتذہ اکرام کی انتھک محنت اور مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے جس پر سکول مینجمنٹ کونسل اور معزز اساتذہ اکرام خراج تحسین کے مستحق ہیں.تقریب کے احتتام پر معزز مہمانان گرامی، والدین، اساتذہ اکرام، طلباء وطالبات کیلئے شاندار ضیافت کا بھی انتظام کیا گیا. بالآخر پاکستان اور سعودی کے قومی ترانوں کی گونج سے یہ یادگار پروگرام اپنے احتتام کو پہنچا.