ریاض سعودی عرب رپورٹ عالم خان مہمند (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
پاکستان میں سرمایاکاری کو مزیر فروغ دینے کے لیے سعودی عرب کے شہر الریاض میں پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو کا انعقاد کیاگیا جس میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کے ساتھ سماجی وسیاسی اوورسیز پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ایکسپومیں پاکستان میں جاری پراجیکٹس میں سرمایا کاری کے لیے مختلف کمپنیوں نے کائونٹرز لگائے تھے جس میں پاکستان میں پراپرٹی میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد کی بھرپور راہنمائی کی گئی ایکسپوکا مقصد پاکستان کی معیشت میں بہتری کے لیے پاکستان میں اوورسیز سرمایہ کاری کوفروغ دیناتھا ایکسپو کاافتتاح بزنس مین میاں ساجد، میاں منیر ،صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلف میاں منیرہنس،عمران خٹک، ٹک ٹاکر چھوٹابھائی بڑا بھائی نے کیا،تقریب کے موقع پر خصوصی شرکت مبصر اقوام متحدہ چیئرمین ہیومن رائٹس موومنٹ سعودی عرب چوہدری ندیم اختر،صدرپاکستان ایگزیکٹیوفورم مینر احمد شاد،ممتاز سماجی شخصیت سردار طلت محمود،سابق وزیر عنایت اللہ خان،طارق اللہ خان،معروف آرگنائزر ربیعہ بنت طارق،انجینئرشاہدرشید ، عزیز اللہ خان،راناخالد،رانا اکرم ، سلطان زیب، امین آسمان خیل،لطیف مشوانی،راشد مندوخیل،راشد منہاس،راجہ یعقوب،تعاریف اللہ،احسن عباسی،ملک سکندر،ریحان بٹ،مقرم علی، گلزیب کیانی،ملک اشرف ودیگر نمایاں تھے ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایکسپو کے آرگنائزر، عمران خٹک کا کہنا تھاکہ ہمارا مقصد پاکستانی اوورسیز کے لیے قابل بھروسہ کمپنیوں کو سعودی عرب لاناتھا ریل اسٹیٹ اس وقت ملکی معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت اختیار کرچکی ہے جس میں اوورسیز کا کردار نمایاں اور مثالی ہے.