پاکستان جرمن پریس کلب نے ٹرم مکمل کرنے والے عہدے داروں نے ائندہ چار سالوں کے لیے باہمی مشاورت اور مشترکہ طور پر نئے کابينہ کا انتخاب مکمل کرلیا 79

پاکستان جرمن پریس کلب نے ٹرم مکمل کرنے والے عہدے داروں نے ائندہ چار سالوں کے لیے باہمی مشاورت اور مشترکہ طور پر نئے کابينہ کا انتخاب مکمل کرلیا

جرمنی برلن : مطیع اللہ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جرمنی میں اوورسیز پاکستانیوں کی بہترین ترجمانی کرنے والے پاکستان جرمن پریس کلب نے ٹرم مکمل کرنے والے عہدے داروں نے ائندہ چار سالوں کے لیے باہمی مشاورت اور مشترکہ طور پر نئے کابينہ کا انتخاب مکمل کرلیا ۔
سابق صدر سلیم بٹ کے دو بار صدارت کی ٹرم پوری ہونے پر نئی کابینہ کا انتخاب کیا گیا ۔مشترکہ انتخاب کے مطابق نئی کابینہ میں سنئیر صحافی ظہور احمد چئیرمین ،دنیانیوز کے نمائندے نظیر حسین کو چئیرپرسن جبکہ معروف صحافی سید رضوان شاہ کو ائندہ چارسالوں کے لیے صدرمنتخب کرلیا جبکہ دیگر کابينہ میں دنیا نیوزبرلن کے نمائندے مطیع اللہ کو سنئیر نائب صدر ،جبکہ 92 نیوز بون کے صحافی عمران مہر کو جنرل سیکریٹری ،معروف کالم نگار مختلف کتابوں کے مصنف مرزا روحیل بیگ کو جوائینٹ سیکرٹری اور معروف اسپورٹس صحافی و اردواینڈپڈنٹ کے نمائندے سید حیدر نقوی کو فنانس سیکریٹری کے لیے ائندہ سیشن کے لیے منتخب کرلیا

پاکستان جرمن پریس کلب جرمنی میں گزشتہ 17 سالوں سےفعال کردار ادا کررہے ہیں .
نئے کابینہ کا تقریب حلف برداری کا اعلان جلد کردیا جائے گا.
پاکستان جرمن پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران نے کلب کے معاملات کو بہتر انداز میں اگے بڑھنا کا عہدکیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں