Pakistan Executive Forum 253

پاکستانی ایگزیگٹیو فورم اور کومٹیل گروپ کی جانب سے ریاض میں بین الاقوامی نمائش لیپ میں پاکستانی کمپنیوں کی طرف سے شرکت کرنے والے چیئرمین اور سی ای اووز کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
تقریب میں محمد زہیب خان ۔ چیئرمین پاشا
جنید امام ۔ ممبر آئ ٹی گورنمنٹ آف پاکستان سمیت دیگر کمپنیوں کے نمائندے اور مقامی سعودی بزنس کمیونٹی کے افراد شریک ہوئے جبکہ سفارت خانہ پاکستان کی طرف سے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی سہیل بابر ، فسٹ سیکرٹری محمد ذوالقرنین نے شرکت کی۔
تقریب سے محمد ذووہیب خان چیئرمین پاشا سمیت جنید امام ممبر آئ ٹی گورنمنٹ آف پاکستان سمیت دیگر سی ای اووز کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لیپ ایکسپو میں شرکت کرکے بہت اچھا لگا اور یقیناً
آئ ٹی سیکٹر میں پاکستان کے پاس بڑا اچھا موقع ہے کہ وہ سعودی عرب کے 2030 ویثرن اور مستقبل قریب میں شروع ہونے منصوبوں میں اپنا اہم کردار ادا کرسکتا ہے اور پاکستانی کمپنیز آئ ٹی سیکٹر میں بے پناہ فائدہ حاصل کرسکتی ہیں اس کے لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ پریٹیکلی کام کو شروع کیا جائے اور بزنس ایکسجینج کے حوالے سے میٹنگ کی جائیں۔۔
تقریب سے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی سفارت خانہ پاکستان سہیل بابر کہنا تھا کہ پاکستانی کمپنیز کو کسی بھی سطح پر ہر طرح سے مکمل تعاون کیا جائیگا اور سفارت خانہ پاکستان کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔۔

تقریب سے صدر پاکستانی ایکزیگٹیو فورم منیر احمد شاد اور چیئرمین کومٹیل گروپ انجینئر احمد حسین نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور سعودی عرب میں بزنس سہولیات فراہم کرنے کے حوالے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
تقریب کے اختتام پر مہمانون کو اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں