پاکستان ایمبیسی ریاض سعودی عرب کے ویلفیئر اتاچی سہیل بابر وڑائچ کاالاحساء ریجن کا دو روزہ آفیشل دورہ 245

پاکستان ایمبیسی ریاض سعودی عرب کے ویلفیئر اتاچی سہیل بابر وڑائچ کاالاحساء ریجن کا دو روزہ آفیشل دورہ

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان ایمبیسی ریاض سعودی عرب کے ویلفیئر اتاچی سہیل بابر وڑائچ کاالاحساء ریجن کا دو روزہ آفیشل دورہ ہوا ۔جس میں مبصر اقوام متحدہ و فوکل پرسن پاکستان ایمبیسی سعودی عرب ندیم اختر چوہدری کے ہمراہ وفد کی شکل میں مختلف سعودی حکومتی اداروں اور پرائیویٹ کمپنیز مینجمنٹ کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔جن میں ادارہ مکتب عمل ( لیبر ڈیپارٹمنٹ) الاحساء کے گورنریٹ میں لیبر آفس کے ڈائریکٹر محمد بن عبدالہادی المری اورالاحساء گورنریٹ میں لیبر ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر یوسف بن عبداللہ البوسعید کے ساتھ پاکستانیز کی بہتری کیلئے نئے قوانین اور لیبر کے حقوق اور اقامہ کے دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔پھر ادارہ ترحیل وافدین( ڈیپوٹیشن ڈیپارٹمنٹ) کے ڈائریکٹر کیپٹن ممدوح الرشیدی وغیرہ سے ہروب اور دیگر غیر قانونی پاکستانیوں کی جلد پاکستان واپسی اور دیگر سہولیات پر دو طرفہ گفتگو کی گئی ۔ ادارہ سینٹرل جیل الاحساء کے سپریڈنٹ محمد الخلیفہ کے ساتھ ملاقات کے دوران قیدیوں کے مسائل اور سزا پوری کرنے والے پاکستانیز کی جلد واپسی اور قیدیوں کے دیگر حقوق اور مسائل پر گفتگو ہوئی ۔پاکستان ایمبیسی ریاض کے وفد کا سعودی حکومتی اداروں کا اوورسیز کیلئے مفید اقدامات اٹھانے پر اداروں کے سربراہان کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان ایمبیسی ریاض اور سعودی حکومتی اداروں میں باہمی کوآرڈینیشن کو مزید مضبوط کرنے کیلئے دوطرفہ تجاویز کا تبادلہ کیا گیا سعودی حکومتی اداروں کے مدیروں اور پاکستان ایمبیسی ریاض کے وفد نے پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے دوستانہ تعلق کا خیر مقدم کیا اور دو طرفہ نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ۔بعض ازاں ویلفیئر اتاچی پاکستان ایمبیسی سعودی عرب سہیل بابر وڑائچ اور فوکل پرسن پاکستان ایمبیسی سعودی عرب ندیم اختر چوہدری نے مختلف کمپنیوں کا دورہ کیا جس میں پاکستانی افرادی قوت کو فروغ دینے اور پاکستانی کاروبار کو سعودی عرب میں لیگل کرنے اور مکتب عمل (لیبر ڈیپارٹمنٹ) اور دیگر متعلقہ اداروں میں اوورسیز کیلئے خدمات پر بات ہوئی جسے کمپنیوں کے اوورسیز پاکستانیز نے خوب سراہا ۔اور آخر میں مبصر اقوام متحدہ و فوکل پرسن پاکستان ایمبیسی ندیم اختر چوہدری اور فوکل پرسن پاکستان ایمبیسی چوہدری سعید رضا گھمن نے ویلفیئر اتاچی پاکستان ایمبیسی سہیل بابر وڑائچ کا اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کیلئے الاحساء دورے پر تشریف لانے پر پاکستان کیمونٹی کی طرف سے شکریہ ادا کیا اور کامیاب و مفید دورے کے بعد نیک تمناؤں کے اظہار کے ساتھ باعزت الوداع کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں