پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے دبئی، شارجہ اور ابوظبی جانے والے مسافروں کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دی گیی 272

پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے دبئی، شارجہ اور ابوظبی جانے والے مسافروں کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دی

سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ

پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے دبئی، شارجہ اور ابوظبی جانے والے مسافروں کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کر تے ہوئے مسافروں کو فلائٹ سے 5 گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان سیف اللہ خان نے کہا کہ ’عمومی طور پر بین الاقومی پروازوں کے مسافروں کو تین گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کی جاتی ہے، تاہم متحدہ عرب امارات حکام کی جانب سے فلائٹ سے قبل ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط کے باعث مسافروں کو 5 گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہچنے کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان کے مطابق ’سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کے لیے ایئر پورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کر رکھی ہیں اور مسافروں کے بڑھتی تعداد کے باعث ایئر پورٹس خصوصی اسلام آباد ایئر پورٹ پر رش بڑھ جاتا ہے، جس کے باعث انتظامیہ نے مسافروں کو 5 گھنٹے قبل ایئر پورٹ پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں