جدہ ثناء شعیب رپورٹ:پی این پی نیوز ایچ ڈی
“جدہ، سعودی عرب میں پہلی سمارٹ ایکسپو” کی کامیابی کے بعد پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزیبیشن انڈسٹری کی جانب سے جدہ میں “دوسری پاکستان انویسٹمنٹ مواقع سمٹ اور اسمارٹ ایکسپو” کا انعقاد کیا جارہاہے یہ بات خورشید برلاس سربراہ پاکستان ایسوسی ایشن ایگزیبشن انڈسٹری نے جدہ میں اخباری نمائیندون کو بتائ خورشید برلاس دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں پاکستان کی معیشت کی مضبوطی کیلئے پاکستان کے۔مختلف اداروں کی نمائش کے ذریعے سرمایہ کاروں کو پاکستان۔ کی طرف راغب کرتے ہیں جدہ میں انکی جانب سے دوسری نمائش ہے جس میں سعودی تجار کو دعوت دی گئ ہے اس ایونٹ کا مقصد سعودی عرب کی منافع بخش مارکیٹ میں اہم کاروباری شعبوں میں مواقع کی نمائش کرنا ہے۔ یہ تاجروں، سرمایہ کاروں اور سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے ممکنہ صارفین کو توجہ دلائے گا۔نمائش کا افتتاح قونصل جنرل خالد مجید آج دس بجے صبح کرینگے جبکہ جدہ چیمبر کے چئیرمین مہمان خصوصی ہونگے۔