سٹاف رپورٹ : (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سیکیورٹی فورسز نے فوری اوربروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگرد حملے کو ناکام بنایا.
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا.
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پہلے سے گراؤنڈ کیے گئے 3 طیاروں اور فیول باوزر کو نقصان پہنچا جب کہ فورسز نے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا.
آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ کلیئرنگ اور کومبنگ آپریشن آخری مراحل میں ہے اور باقی 3 دہشتگردوں کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے.
یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے پسنی سے اورماڑہ جانے والی سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کے 14جوان شہید ہوگئے تھے.
167