Pakistan Accession Day 276

انٹر نیشنل کشمیر پریس کلب کے زیر اہتمام إلحاق پاکستان کا دن منایا گیا

سٹاف رپورٹ الریاض /سعودی عرب (تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی)

انٹر نیشنل کشمیر پریس کلب کے زیر اہتمام إلحاق پاکستان کا دن منایا گیا جس کی صدارت ریاض ریجن سعودی عرب کے صدر ملک محمد جہانگیر نے کی
مہمانِ خصوصی انٹر نیشنل کشمیر پریس کلب سعودی عرب کے صدر سردار عبدالرزاق خان جبکہ مہمانِ خصوصی اعزازی پاک سعودی فرینڈ شپ میڈیا نیٹ ورک فورم سعودی عرب کے (مینیجنگ ڈائریکٹر) میاں محمد طارق جنید تھے
نظامت کے فرائض کلب کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار محمد نصیر خان نے انجام دیئے

سعودی دارالحکومت ریاض میں 19 جولائی 1947ء کو غازئ ملت سردار محمد ابراہیم خان کی زیر صدارت ریاست جموں و کشمیر کا إلحاق پاکستان سے کر دیا گیا.
انٹر نیشنل کشمیر پریس کلب کے زیر اہتمام إلحاق پاکستان کا دن منایا گیا جس کی صدارت انٹر نیشنل کشمیر پریس کلب ریاض ریجن کے صدر ملک محمد جہانگیر نے کی* جس کے مہمانِ خصوصی انٹر نیشنل کشمیر پریس کلب سعودی عرب کے صدر سردار عبدالرزاق خان اور بطورِ اعزازی مہمانِ خصوصی پاک سعودی فرینڈ شپ میڈیا نیٹ ورک فورم سعودی عرب کے (مینیجنگ ڈائریکٹر) میاں محمد طارق جنید تھے..
نظامت کے فرائض کلب کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار محمد نصیر خان نے سر انجام دئیے جبکہ تلاوتِ قرآن پاک کی سعادت عمران ادریس کو حاصل ہوئی..
سردار عبدالرزاق خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر کی تاریخ 6 ہزار سال پرانی ہے اور 19 جولائی 1947ء کو سرینگر میں مسلم کانفرنس کے زیر اہتمام غازئ ملت سردار محمد ابراہیم کی الحاق پاکستان کی تاریخی قرارداد پاس ہوئی اور آج ہم تجدیدِ عہد کا دن منا رہے ہیں..
سردار عبدالرزاق نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ 42 ہزار مربع میل کا جو علاقہ بھارت کے قبضے میں ہے اس کو بھی آزاد کرائیں اور کشمیری قوم اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق فیصلہ کریں.. اب تک 6 لاکھ کشمیری جام شہادت نوش کر چکے ہیں ھم ایک انچ سر زمین بھی کشمیر کو نہیں دیں گے کشمیر پاکستان کی شاہ رگ ہے اور ہم اس کو آزاد کروا کر دم لیں گے مقبوضہ کشمیر کی بھارت سے آزادی تک جنگ جاری رہے گی پاکستان آزاد ہونے سے پہلے ہی إلحاق پاکستان کر دیا گیا تھا اور آج تک قائم ہیں.

اعزازی مہمانِ خصوصی میاں محمد طارق جنید نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم کشمیر کی آزادی تک اس کی حمایت کرتے رہیں گے انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر پاکستان کی شاہ رگ ہے اور شاہ رگ کبھی دشمن کے قبضہ میں نہیں رکھی جا سکتی ہے ہم ہر فورم پر کشمیر کی آزادی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے.
ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار محمد نصیر خان نے کہا کہ ہم کشمیریوں نے پاکستان کے ساتھ ساتھ الحاق کر دیا تھا اور آج بھی اس پر قائم ہیں اور ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا پیارا ملک ہے کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے.
ملک محمد جہانگیر نے اپنی صدارتی تقریر میں الحاق پاکستان کی اس تقریب میں شریک تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور خصوصاً پاک سعودی فرینڈ شپ میڈیا نیٹ ورک فورم سعودی عرب کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کی وجہ سے ہی ہم اپنی آواز ایوان بالا تک پہنچاتے ہیں ان شاءاللہ کشمیر جلد آزاد ہو گا.
ملک محمد جہانگیر خان نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے.
إلحاق پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انٹر نیشنل کشمیر پریس کلب کے نائب صدر قاسم شاہ، سردار ذاکر حسین،محمد عدنان ادریس، محمد آکاش خان بلوچ ، عبدالرحمن؛؛ طالب علم فراز جہانگیر، سردار محمد سجاد خان اور محمد عمران نے کہا کہ بھارت سے ہم ایک ہی مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیر کے لوگوں کو آزادی دو جو ہمارا بنیادی حق ہے اور 9 لاکھ بھارتی فوج جو کشمیریوں پر ظلم و ستم ڈھا رہی ہے اس کو فی الفور ختم کرے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں