جدہ میں معروف صحافتی تنظیم پاک اوورسیز میڈیا فورم کی جانب سے پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے عہدیداران کی جدہ آمد پر شاندار عشائیہ تقریب کا انعقاد 252

جدہ میں معروف صحافتی تنظیم پاک اوورسیز میڈیا فورم کی جانب سے پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے عہدیداران کی جدہ آمد پر شاندار عشائیہ تقریب کا انعقاد

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں معروف صحافتی تنظیم پاک اوورسیز میڈیا فورم کی جانب سے پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے عہدیداران کی جدہ آمد پر شاندار عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صحافیوں سمیت کمیونٹی اکابرین نے بھر پور شرکت کی پروقار تقریب کی نظامت کے فرائض میاں محی الدین نے بڑے احسن انداز میں سر انجام دیتے ہوئے آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور دونوں گروپوں کی کارکردگی پر روشنی ڈالی بعدازاں عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی جدہ قونصلیٹ کے پریس اتاشی سید حمزہ گیلانی نے کہا کہ میڈیا کا کردار موجودہ دور میں معاشرے کے لیے کلیدی کردار کا حامل ہے سعودی عرب میں پاکستانی صحافی مثبت اور غیر جانبدارانہ صحافت کو فروغ دے کر مادر وطن کا نام روشن کریں مہمان خصوصی نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں تمام پاکستانی صحافی پاک سعودی تعلقات میں پل کا کردار ادا کر رہے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک یونائیٹڈ فورم کے مرکزی چیئرمین عابد شمعون چاند نے کہا کہ سر زمین حجاز پر پاک اوورسیز میڈیا فورم اور پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم اپنی بلاتفریق صحافت کی وجہ سے منفرد مقام رکھتا ہے ہمیں آپس میں میں محبت اور پیار کو فروغ دیتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو اجاگر کرنے ضرورت ہے سعودی عرب کی معروف سماجی شخصیت اور پاکستان عوامی تحریک گلف کے رہنما ارشد تبسم نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی مذہبی و سماجی سرگرمیوں کے بارے میں مثبت بلا تفریق رپورٹنگ کے ذریعے پاکستان کا امیج بہتر طور پر پیش کرنے پر پاک اوورسیز میڈیا فورم جدہ اور پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم ریاض کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا
تقریب سے پاک اوورسیز میڈیا فورم جدہ کے صدر شعیب الطاف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک اوورسیز میڈیافورم اور پاک یونائیٹڈ میڈیافورم ایماندارانہ دیانتدارانہ اور بلاتفریق صحافت کو فروغ دینے میں اپنا تعمیری کردار ادا کر رہا ہے تقریب سے پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے مرکزی صدر وسیم خان ؛ پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کے چیئرمین خالد رشید ؛ پاکستان تحریک انصاف جدہ کے صدر خواجہ حماد ؛ قومی یکجہتی فورم کے کنوینئر سردار اقبال ؛ قاضی الیاس ؛ طارق ندیم ؛ عمر خان ، اعجاز بشیر ، عبدالشکور ، فخر عدنان ؛ خالد چیمہ ، محمد عدیل ؛ شباب بھٹہ ، احمد فواد سواتی ، سردار مصطفی خان ؛ اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم اور پاک اوورسیز میڈیا فورم کے تمام صحافی بڑی جانفشانی اور محنت سے پاکستان کی تشخص کو بلند کرنے میں پیش پیش اور ان کی کمیونٹی خدمات کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں