Pak Overseas Media Forum 88

“” پاک اوورسیز میڈیا فورم”” سعودی عرب کے “” سرپرست آعلی”” سید مسرت خلیل کی سینئر ممبران محمد ادریس اور فاروق عمر سے ملاقات

ریاض/ اعجاز احمد طاہر اعوان
“” پاک اوورسیز میڈیا فورم”” کے سینئر ممبران (مقیم ریاض) محمد ادریس (بائیں جانب) اور عمر فاروق (درمیان میں) نے جدہ سے آئے سینئر صحافی اور فورم کے “”سرپرست آعلی”” سید مسرت خلیل سے ریاض میں خصوصی ملاقات کی۔ دوران گفتگو سید مسرت خلیل نے محمد ادریس اور عمرفاروق کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔ اور ان کی عزت افزائی کو اپنے لئے باعث صد افتخار قرار دیا۔ انھوں محمد ادریس کی پاکستانی کمیونٹی کے لئے بر وقت رپورٹنگ اور شگفتہ معیاری انداز تحریر کی بھی تعریف کی اور اپنی معیاری اور عمدہ رپورٹس کو گروپ میں بھی شیئر کرنے کی گزارش کی۔ انھوں عمرفاروق کی “”فورم”” کے لئے گرانقدر صحافتی خدمات کو بھی سراہا اور “”فورم”” کی کامیابی و کامرانی اور بہتری کے لئے اپنی قیمتی رائے سے مسلسل مستفید کرتے رہنے کی درخواست بھی کی۔ “”فورم”” کے دونوں سینئر ممبران نے “”فورم”” کی بہتری اور اپنے تعاون کا بھرپور اعادہ بھی کیا۔ انھوں صحافیوں کے درمیان اخوت اور بھائی چارے کی فضا کو مزید فروغ دینے پر بھی زور دیا۔ اور “”فورم “” کے روشن اور تابناک مستقبل کے لئے بھی خصوصی دعا کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں