CNN producer arrested for sexually abusing girls 290

معروف امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے سینئر پروڈیوسر جان گریفن کو نابالغ بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق جان گریفن نے کچھ بچیوں کو ان کی والدہ سمیت اپنے گھر بھی لاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا.


ایف بی آئی نے جان گریفن کو گرفتار کیا ہے۔ ایف بی آئی نے کہا کہ بچیوں کو پیسوں کا لالچ دے کر اپنے جال میں پھنسایا جاتا تھا.
جان گریفن جو لنکڈ-ان پر سابق سی این این اینکر کرس کومو کے ساتھ اپنے کام کی شیخیاں بگھارتے رہے ہیں، کو تین مجرمانہ سرگرمیوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جن میں 9 سال تک کی بچیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں