second semi-final of the T20 World Cup between Pakistan and Australia 256

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جہاں پاکستانی شائقین کو ورلڈ کپ میں آسٹریلیا سے ایک بار پھر ناک آوٹ گیم میں شکست کے صدمے نے دھچکہ پہنچایا وہیں کہیں نہ کہیں ان کے دل میں یہ اطمینان ضرور تھا کہ اس بار کم از کم انڈیا سے ورلڈ کپ میں ہر بار ہارنے کی روایت ختم ہوئی

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

لیکن اس شکست پر دل برداشتہ انڈین شائقین کرکٹ نے گذشتہ رات دل کھول کر اپنے غم کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پر پاکستان کی آسٹریلیا ہار کے بعد میمز کی بھرمار ہوئی۔
کسی نے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آسٹریلوی کھلاڑی میتھیو ویڈ کے ناقابل یقین سکوپ چھکے کے بعد یاد دلایا کہ ایسی ہی ایک شاٹ کھیلنے کی کوشش میں دو ہزار سات کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں مصباح الحق نے انڈیا کے خلاف میچ ہارا، تو کسی نے پاکستان کے ہاتھوں انڈیا کی شکست کا بدلہ لینے پر آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
انڈین صارف آنند رانگنتھن نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر لکھا کہ آج ایک عشاریہ اکتالیس ارب آسٹریلوی جشن منا رہے ہیں یعنی ان کے مطابق تمام انڈین شہری بھی آسٹریلیا کی جیت کے جشن میں شریک ہو چکے تھے۔
سابق انڈین کرکٹر وسیم جعفر نے محمد حفیظ کی اس گیند کا تذکرہ کیا جو پروفیسر کے ہاتھوں سے غالباً سلپ ہوئی اور ڈیوڈ وارنر نے باآسانی چھکا مار دیا۔
https://twitter.com/MashwaniAzhar/status/1458894182718787588?t=ngj0FXVTsGsm0YuUs8Ew-g&s=19
شاہین شاہ آفریدی کو تو انڈین سوشل میڈیا صارفین نے خاص طور پر آڑے ہاتھوں لیا۔ اس کی ایک بڑی وجہ شاید یہ بھی تھی کہ انڈیا کے خلاف میچ میں شاہین شاہ آفریدی ہی تھے جنھوں نے انڈیا کے اوپنر بلے بازوں کو شروع میں ہی پویلین کی راہ دکھا کر جیت کی بنیاد رکھ دی تھی۔
لیکن گذشتہ رات جب معاملہ الٹا ہوا اور آسٹریلوی بلے بازوں نے شاہین شاہ آفریدی کے انیسویں اوور میں یکے بعد دیگرے چھکے مار کر میچ کا پانسا پلٹ دیا تو انڈین شائقین نے اس موقع کو ہاتھ سے نہیں جانے دیا۔

ایک صارف نے پاکستان ٹیم کے ڈریسنگ روم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اگر شاہین حسن علی کو کیک کھلا دیتے تو وہ ان کی بال پر کیچ نہ چھوڑتے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں