رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
کراچی میں بیکری آئیٹم کی مصنوعات کے مالکان نے بیکری اور ناشتہ آئیٹم کی قیمتوں میں 50 روپے فی کلوگرام کا آضافہ کر دیا ہے، بسکٹ، پاپے،کیک رس، اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے متوسط خاندان سے تعلق رکھنے والے خاندان مزید پریشانیوں سے دوچار ہو گئے، جبکہ ناشتہ کی آئیٹم میں ایک سال کے دوران 100 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اور مزید قیمتوں میں آضافہ کا خطرہ منڈلا رہا ہے، بیکری آئیٹم میں یہ آضافہ فلور ملز مالکان کی طرف سے آٹا میدہ اور دیگر مصنوعات میں آضافہ کی وجہ سے ہوا ہے، سال 2023 کے آغاز پر ہی عوام کی پریشانیوں میں اضافہ بڑھنے لگا.