Overseas Pakistanis protested in favor of the Pakistan Army in Berlin 99

اورسیز پاکستانیوں نے پاک آرمی کے حق میں برلن میں یوم تکریم شہداء کے موقع پراظہار یکجہتی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا

برلن، رپورٹ مطیع اللہ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

استحکام پاکستان پروگرام کے تحت جرمنی کے دارالحکومت برلن میں یوم تکریم شہداء کے موقع پر اظہار یکجہتی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور اورسیز پاکستانیوں نے پاک آرمی کے حق میں نعرے لگائے،اور 9 مئ کو پاکستان میں ہونے والے واقعات کی بھرپور مذمت کی۔ پروگرام میں شریک افراد نے اپنے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اور پاک فوج کے افسران کی تصاویر سے متعلق پوسٹرز اٹھا رکھے تھے.
مظاہرے میں پاکستان مسلم لیگ ن برلن اور پاکستان پیپلزپارٹی برلن کے اعلی عہدیداران سمیت کارکنان نے شرکت کی،
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عنصر محمود بٹ کہاکہ حالیہ واقعات میں شہداء کی یادگاروں اور مجسموں کو بے حرمتی کا نشانہ بنایا گیاایسے واقعات میں ملوث افراد پاکستانی کہلوانے کے قابل نہیں، تمام ملوث افراد کو سزا دی جائے گی۔
آج کے دن ہم شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ہمارا فرض ہے شہداء کو ہمیشہ عزت اور احترام کے ساتھ یاد رکھیں.
مرزا بشارت حسین نے کہاکہ 9 مئی کے المناک اور دل دہلا دینے والے واقعات دشمنوں کی چال تھی ہمیں ایسے تمام لوگوں کی شناخت اور بے نقاب کرنا چاہیے جو پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنا چاہتے ہیں.
مظاہرین سے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ پاکستان کے وجود کا جوہر اس کے عوام اور اس کے شہداء کے درمیان روحانی معاہدے میں مضمرہے یوم تکریم شہداء پاکستان منا رہے ہیں تاکہ ان شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا جا سکے جنہوں نے اپنے ملک اور عوام کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں