Overseas Pakistanis living in Riyadh 187

سعودی عرب ریاض میں رہنے والے اوورسیز پاکستانی پاکستان کے موجودہ حالات پر مایوس دکھائی دیتے ہیں پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ انتشار کی ساست کی ہے

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نون ریاض ریجن یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری چوہدری صارم علی کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا پاکستان کے جو اس ٹائم حالات بنے ہوئے ہیں اس کی ذمہ دار تحریک انصاف ہے تحریک انصاف کے ورکرز نے پورے پاکستان میں سرکاری املاک اور جو عوام کا نقصان کیا ہے اس پر ان تمام لوگوں کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیئے ہماری پارٹی کی ساری قیادت نے مقدمات کا سامنا کیا اور کبھی بھی پاکستانی قوم کو انتشار کی جانب نہیں لے کر گئی اور ڈٹ کر حالات کا مقابلہ کرتی رہی تحریک انصاف نے پاکستان کے اندر ہمیشہ انتشار اور بد امنی کی ساست کو فروغ دیا ہے عمران خان پاکستان کے سارے اداروں کے خلاف باتیں کرتا ہے اور پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے یہ اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہو گا پاکستان وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ترقی کرے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں