Overseas Pakistanis have the right to vote 318

“سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق” اور کیا اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کے بعد حقوق مل پائیں گے ؟

تحریر : زبیر خان بلوچ سعودی عرب

الحمدلله تحریکِ انصاف اور وزیر اعظم عمران خان کی رہنمائی میں اپنے منشور کے ایک اور اہم وعدے کی تکمیل میں کامیاب ہوئی یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے اور سمندر پار پاکستانیوں کا یہ ایک دیرینہ خواب تھا جس کی تعبیر عمران خان نے کی اور امید ہے آگے مزید بہتری ہو گی سمندر پار پاکستانیوں کیلئے جس میں اپنی تحریکِ انصاف کی قیادت اور خاص کر وزیر اعظم عمران خان کا شکر گزار ہو.
الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) سے متعلق ترمیمی بل اور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل بھی ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ہے.
تحریک انصاف کی حکومت نے سمندر پار مقیم 90،لاکھ پاکستانیوں کو حق رائے دہی دے دیا ہے.یہ 90 لاکھ پاکستانی جو دنیا کے 115، مختلف ممالک میں آباد اور ملک کی کل آبادی کا چار فیصد ہیں.یہ دنیا کی سب بڑی تارکین وطن آبادی ہے.جنہوں نے 29،ارب 40، کروڑ ڈالرز کا خطیر زرمبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں. دنیا کے 2 ،سو ممالک میں ایک کروڑ پاکستانی مقیم ہیں کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کے حامل اور ووٹ دینے کے حق دار ہوسکتے ہیں.
80؍ فیصد پاکستانی آئندہ انتخابات میں ووٹ دینے کے اہل ہوں گے جن کی عمریں 18 سال یا اس سے زائد ہیں۔ ان ممالک میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اومان، برطانیہ، کینیڈا اور امریکا شامل ہیں.
الیکشن کمیشن کو چایے کہ وہ پاکستانیوں کو ووٹ کا حق استعمال کرنے کے احسن طریقے سے انتظامات کریں تا کہ ایک اچھا اور منظم سسٹم بن سکے،
کچھ اپوزیشن جماعتیں شور مچا رہی ہیں کہ اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق کیوں دیا ہے،یہ وہی لوگ ہیں جو تپتی دھوپ میں سخت محنت کرتے ہیں اور اپنے بچوں اور پاکستان کو غیر ملکی ترسیلات بھیجتے ہیں جس سے پاکستان کی اکانومی پر اچھا اثر پڑتا ہے اورغیر ملکی کرنسی کے ذخائر میں اضافہ ہوتا ہے. اور خاص کر بلاول بھٹو ، شہباز شریف اور مولانا فضل رحمان سے میرا سوال ہے کہ اب ایسا بھی نہیں ہونا چاہیے کہ ہم ٹیکس پاکستان میں دیں اور یہ ٹیکس چوری کرنے کے بعد حکمرانوں کی جائیدادیں جدہ، پانامہ، دبئی، لندن، فرانس اور امریکہ میں نکلیں.جب پاکستان کو ضرورت ہو پیسے کی تو سمندر پار پاکستانی ہماری مدد کریں اور وہ ہمارے اکانومی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں لیکن ووٹ کا حق کے لیا ہمیں کیوں نشانہ بنایا جاتا ہے، اس کی وجہ یہی لگتی ہے کے زیادہ تر سمندر پارپاکستانی عمران خان کے سپپورٹر ہیں اور وہ باہر ممالک میں ترقی اور جو سسٹم ہے اس سے واقف ہیں اور یہ لوگ پاکستان کو ترقی کی طرف دیکھنا چاہتے ہیں اور عمران خان ہی واحد لیڈر ہے جو یہ خواب پورا کرے گا
اب سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق تو مل گیا تو کیا حقوق بھی مل پائیں گے، اس میں کوئی شک نہی ہے کہ سمندر پار پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے دل کے قریب ہیں اور انھیں انکے حقوق نہ ملیں، پی ٹی آئی کی حکومت کے دور میں سمندر پار پاکستانیوں کو جو خاص مقام ملا ہے وہ آج تک کی 70 سال کے پچھلے دور میں نہی ملا اور آگے مزید خاص ہوتے جائیں گے سمندر پار پاکستانی اس حق ملنے کے بعد ، میری آخر میں وزیراعظم عمران خان اور حکومت سے درخواست ہے کے جیسے ووٹ کا حق دیا ویسے الیکشن لڑنے کا بھی حق دیا جاۓ تا کہ سمندر پار پاکستانی اپنے مسائل اور اس کی بہتری پر کام کر سکیں پاکستانی پروڈکٹ اور پاکستان کی برآمدات پر کام کر سکیں اور اپنی صلاحیتوں سے مزید پاکستان کو ترقی کی طرف لے سکیں اور وزیراعظم عمران خان کے پاکستان کی مشن کو عملی جامہ پہنا سکیں.
وزیراعظم عمران خان زندہ باد ، سب سے پہلے پاکستان ،پاکستان زندہ باد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں