Overseas Pakistanis are our assets 276

اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں-سفیر پاکستان امیر خرم راٹھو

رپورٹ : عدنان تابش
اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں نیز کمیونٹی مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے انکو درپیش مسائل میں خصوصی دلچسپی لیکر پاکستانی بھائیوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرونگا ۔ان خیالات کا اظہار سعودی عرب میں پاکستان کے نو تعینات سفیر امیر خرم راٹھور نے گذشتہ روز پاکستان جدہ قونصلیٹ سعودیہ میں ایک تقریب کے دوران جمعیت علماء اسلام سعودی عرب کے مرکزی فنانس سیکرٹری اور جمعیت جدہ کے سیکرٹری جنرل انجنئیر الحاج سجاد خان سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور اور مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مملکت سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے اور ہر پاکستانی کا دل سعودی عرب کیلئے ڈھڑکتا ہے پاک سعودی دوستی مثالی ہے جو لازوال ہے اور یہ دونوں ممالک یک جان دوقالب ہیں ۔ آخر میں جمعیت کے رہنماء اور ہر دلعزیز رہنماء انجنئیر حاجی سجاد خان نے نئے تعینات پاکستانی سفیر کا شکریہ ادا اور انکو اپنی اور جماعت کی طرف سے ہر قسم کی قربانی اور تعاون کا یقین دلایا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں