Overseas Pakistani Ghulam Hussain Khan 77

اوورسیز پاکستانی غلام حسین خان بلوچ کا سیاسی ایف ائی ار اور ظلم و ستم کے باوجود بھی علاقے کی خدمت جاری رکھنے کا مشن

کہروڑپکا ( رپورٹ عمر دراز جوئیہ) اوورسیز پاکستانی غلام حسین خان بلوچ کا سیاسی ایف ائی ار اور ظلم و ستم کے باوجود بھی علاقے کی خدمت جاری رکھنے کا مشن اڈا چوکی مستی پر مزید 10 واٹر فلٹریشن پلانٹ پہنچا دیے گئے.
تفصیلات کے مطابق کہروڑپکا کی سماجی شخصیت اوورسیز پاکستانی غلام حسین خان بلوچ کہ چھوٹے بھائی غلام مرتضی خان بلوچ کے خلاف سیاسی بنیادوں پر ایف ائی ار درج کی گئی تھی جی سے 21 دن ہو چکے ہیں اور ان کے چھوٹے بھائی غلام مرتضی خان بلوچ پابند سلاسل ہیں اس کے باوجود بھی اوورسیز پاکستانی غلام حسین خان بلوچ کا اپنے علاقے اور شہر کی خدمت کرنے کا سلسلہ جاری ہے اڈا چوکی مستی پر 10 مزید واٹر فلٹریشن پلانٹ پہنچا دیے گئے ہیں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانی غلام حسین خان بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے علاقے کی تمام محرومیوں کو ختم کرنا ہے اور ضلع لودرا کی خدمت کا یہ جو سلسلہ ہے جاری رہے گا ہم نے پہلے بھی متعدد جگہوں پر واٹر فلٹریشن پلانٹ دیے ہیں ریسکیو کو ایمبولنسز بھی فراہم کی ہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہروڑ پکا میں ڈیلائسز مشینیں بھی دی ہیں اور اب مزید 10 واٹر فلٹریشن پلانٹ پلانٹ پہنچا دیے گئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ میرے چھوٹے بھائی کے خلاف سیاسی بنیادوں پر ایف ائی ار درج کی گئی اور ایک ریکارڈ یافتہ بندے کو مدعی مقدمہ بنایا گیا اسکے باوجود بھی ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں اور یہ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں