اسٹاف رپورٹ : پی این پی نیوز ایچ ڈی
پاکستان اوورسیز فورم سعودی عرب کے زیر اہتمام جدہ میں ایک شاندار عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا مقصد امریکہ سے عمرہ کی سعادت کے لیے آنے والے اوورسیز فورم کے مرکزی وائس چیئرمین غلام مصطفی دیوان کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔
تقریب میں فورم کے عہدیداران، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور کمیونٹی کے معززین نے شرکت کی۔ مقررین نے غلام مصطفی دیوان کو عمرہ کی مبارکباد دی اور ان کے فلاحی کاموں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری مظہر اقبال انجم نے فورم کے فلاحی منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ صدر پاکستان انویسٹرز فورم چوہدری شفقت محمود، چیئرمین مسلم لیگ ن چوہدری اکرم گجر، اور صدر پیپلز پارٹی چوہدری تصور نے اوورسیز فورم کی خدمات کی تعریف کی اور مزید تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
غلام مصطفی دیوان نے اپنے خطاب میں سعودی عرب میں ملی محبت کو یادگار قرار دیا اور فلاحی کاموں میں حصہ لینے والی فدا حسین کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز کے حقوق کے لیے سب کو متحد ہونا ہوگا اور اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔
تقریب کے اختتام پر فورم کے ویسٹ ریجن صدر فدا حسین کھوکھر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا .