ہماری حقیقی آزادی کی جنگ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے.عمران خان 144

ہماری حقیقی آزادی کی جنگ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے.عمران خان

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان تحریک انصاف “PTI” کے چیئرمین عمران نے کہا ہے کہ ہماری حقیقی آزادی کی جنگ کے آغاز کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، ہم اپنی آزادی کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھے گئے، عمان کسی کے آگے آج تک نہ ہی جھکا ہے اور نہ ہی جھکے گا، معیشت کا بیڑا غرق ہو گیا ہے، تنخواہ دار اور ملک کا غریب مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے، مجھے آپ کے جذبے کا علم ہے میں آپ سب کی دل سے قدر کرتا ہوں، “جیل بھرو تحریک” کے حالات سے میں واقف ہوں، کارکنوں نے مکمل جذبے کے ساتھ تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کیا، آج پاکستان مالی طور پر مشکلات کا شکار ہے، اور معاشی بحران کی دلدل میں پھنس گیا ہے، عمران خان سیک تحریک اور مضبوط جذبے کا نام ہے، میں نہ ہی آج تک کسی کے سامنے جھکا ہوں اور نہ ہی جکھوں گا، آج پوری دنیا کے سامنے بھکاری بن کر رہ گیا ہے، اور قرضوں کے حصول کی خاطر ذلیل و خوار ہو تہا ہے، اللہ کا حکم ہے کہ اچھائی کے ساتھ کھڑے ہو جاو، آصف علی زرداری سندھ کے وڈیروں کے ساتھ ظلم کر رہا ہے، زرداری پیچھے بیٹھ کر ملک کی تباہی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، وزیراعظم پوری دنیا میں بھکاری بن کر گھوم رہا ہے، اور ہر جگہ سے انکاری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ملک کا قرض کا نظام کبھی بھی نہیں چل سکتا، میری گرفتاری سے ملک کے اندر ہونے والے انتخابات کے تسلسل کے اند بریک لگانا ہے، ملک کے اندر انتخابات کے عمل سے ہی معیشت کے اندر بہتری آئے گئی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں