ایک سازش کے تحت ہماری حکومت کو ختم کیا گیا. رہنما تحریک انصاف شفقت محمود 163

ایک سازش کے تحت ہماری حکومت کو ختم کیا گیا. رہنما تحریک انصاف شفقت محمود

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے، کہ 10 ماہ کے اندر ہی موجودہ حکومت نے ملک کو معاشی طور پر تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، “جیل بھرو تحریک” کا بنیادی مقصد ملک کے اندر جلد نئے انتخابات کو عملی شکل دی جائے، اور ملک کو سیاسی انتشار سے باہر نکالا جائے، شفقت محمود نے کہا کہ ملک کے اندر نئے انتخابات ہی وقت کی ضرورت ہے، جمہوری نظام کے تسلسل کے بغیر انتخابات نا گزیر ہیں، اور آنے والے وقت میں “جیل بھرو تحریک ” کے اندر مزید پختگی آئے گئی، مریم نواز کی میڈیا اور عدالتوں پر تنقید عقل سے باہر ہے، ملک اس وقت بیک طور پر سیاسی اور معاشی طور پر انتشار کا شکار ہے، ہم ہرگز ڈرنے والے نہیں ہیں، ہم ہر سازش کا جرات کے ساتھ مقابلہ کریں گئے، اور ہماری پارٹی با مقصد تحریک اور سیاست پر یقین رکھتی ہے، ملک کے موجودہ حالات تباہی کی طرف جا رہے ہیں، انتخابات میں تاخیر سے ملک کے اندر مزید انتشار آئے گا، ملک کے لئے نئے منصفانہ انتخابات کے بغیر پختگی نہیں آ سکتی، ملک کے اندر کا موجودہ سیاسی بحران کا ایک ہی حل ہے اور وہ ہے صرف “نئے انتخابات”قوم کو “”مفروضوں ” سے باہر نکلنا پڑے گا، اس وقت قومی اسمبلی کی کوئی “آئینی حیثیت” نہیں ہے، ملک کو اگر بچانا ہے تو صاف اور شفاف انتجابات کے لئے ملک کی ساری جماعتوں کو یکجا ہونا پڑے گا، عنقریب سندھ بھر میں بھی “جیل بھرو تحریک” کا آغاز کیا جا رہا ہے، یہ سلسلہ اب پورے ملک کے اندر شروع ہونے والا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں