ہماری منزل بدعنوانی سے پاک، ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز 56

ہماری منزل بدعنوانی سے پاک، ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز

ا سٹا ف رپورٹ:پی این پی نیوز ایچ ڈی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کرپشن صرف اخلاقی زوال نہیں، قوم کی ترقی کی قاتل ہے۔ کرپشن نہ صرف قومی وسائل کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ عوام کے اعتماد کو بھی متزلزل کرتی ہے.
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اینٹی کرپشن ڈے پراپنے پیغام میں کہا کہ روز اول سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے۔ ہر قسم کی بدعنوانی کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ کسی بھی سطح پر بدعنوانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ گورننس کے نظام میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے کے پی آئیز (KPIs) متعارف کروائے ہیں۔کے پی آئیز سسٹم نے حکومتی افسران کو مزید مستعداور متحرک بنایا عوامی خدمات میں بہتری آئی ہے۔پنجاب حکومت بدعنوانی کے ناسور کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کے لیے پر عزم ہے.
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہماری منزل بدعنوانی سے پاک، ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان ہے۔ معاشرے کو کرپشن کی لعنت سے پاک کرنے میں ہر فرد اپنا کردار ادا کرے۔ شفافیت، دیانتداری اور میرٹ کا فروغ اجتماعی ذمہ داری ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں