الیٹ فورم کی ریاض شاخ کی جانب سے چھاتی کے سرطان کے حوالے سے خصوصی آگاہی نشست کا انعقاد 39

الیٹ فورم کی ریاض شاخ کی جانب سے چھاتی کے سرطان کے حوالے سے خصوصی آگاہی نشست کا انعقاد

رپورٹ سعودی عرب جویریہ اسد،پی این پی نیوز ایچ ڈی

ماہ اکتوبرمیں دنیابھرمیں چھاتی کےکینسرکےحوالےسے مختلف آگاہی پروگرامرز منعقد کیے جاتےہیں تاکہ خواتین کو اس جان لیوابیماری سےبچاؤ کےطریقوں اور علاج کی معلومات دی جاسکیں۔اس ضمن میں الیٹ فورم کی ریاض برانچ نے ایک آگاہی نشست کا انعقاد کیا جس میں بڑی تعداد میں خواتین نےشرکت کی۔

اس نشست کو کلب کی بانی جویریہ اسداور فورم میمبر ملیحہ ندیم نےترتیب دیا۔پروگرام کےآغاز میں جویریہ اسدنےحاظرین کوکلب کےاغراض ومقاصداورچھاتی کے کینسرکےحوالےسےآگاہی دی۔نشست کی مہمان خصوصی کنسلٹنٹ سرجن ڈاکٹر شگفتہ منیرتھیں۔انھوں نے بریسٹ کینسرکی ابتدائ علامات کوجانچنےکےطریقوں اور بروقت تشخیص کےحوالےسےسیرحاصل گفتگوکی اورکہاکہ خواتین کے لیےہرسال اس موزی بیماری سے بچنےکے لیے اپنا تفصیلی معائنہ کرانا بےحدضروری ہے۔

انھوں نے خواتین کےسوالوں کے جواب بھی دئیے۔ریاض کی معروف سماجی شخصیت اسمامجید اور بلاگر ،مصنفہ سارہ عمر نے بھی نشست میں شرکت کی۔نشست میں اس بیماری کاشکار ہونے والی کچھ خواتین نے اپنی کہانی کو بیان کیاجوان کی بہادری اور ہمت کی اعلی مثّال ہے۔ملیحہ ندیم نےخوب صورت آرٹ سرگرمی کروائ جس میں خواتین نے کینسرسے بچاؤکےحوالے سے اپنے خیالات کو رنگوں میں ڈھالا۔

مقررین کو کلب کی جانب سےخصوصی اعزازی اسناد بھی دی گئیں اور مہما نان کو تحائف بھی دیئے گئے۔تمام حاظرین نےاس نشست کے انعقاد کو سراہا اوراس طرح کےمعلوماتی پروگرامرزکو جاری رکھنےکی اہمیت پر زور دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں