"میپ MAP" کراچی کے زہر اہتمام "فری۔میڈیکل کیمپ" کا انعقاد 301

“میپ MAP” کراچی کے زہر اہتمام “فری۔میڈیکل کیمپ” کا انعقاد

کراچی /بیورو چیف/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

میپ”MAP” کراچی میڈیکل سینٹر کے زیر اہتمام نیو کراچی سیکٹر 5 ایف میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے تقریباً ایک ہزار کے قریب مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور انہیں ٹیسٹ اور ایکسرے کے علاوہ مفت دوائیں بھی مہیا کی گئی میپ میڈیکل سینٹر کے دورے پر آئے ہوئے مہمان ڈسٹرکٹ ہیڈ آفیسر جناب ڈاکٹر جمیل مغل صاحب اور میپ کے ترسٹ ممبر جناب شفی قریشی صاحب کے میپ کی جانب سے اس عوامی خدمت پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور میپ”MAP” میڈیکل سینٹر کے میڈیکل ڈائریکٹر جناب ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی صاحب اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کی محنت رائگاں نہیں جائے گی دکھی انسانیت کی خدمت افضل ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد نعیم نے کہا کہ ہمارے ہاں الحمدللہ ڈائیلائسس سے لیکر مختلف بیماریوں کا علاج اور ٹیسٹ مفت کئے جاتے ہیں اور اس طرح کے فری میڈیکل کیمپ میں تمام دوائیں بھی مفت مہیا کی جاتی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں