سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری عمران یوسف گجر ایڈووکیٹ کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام 362

سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری عمران یوسف گجر ایڈووکیٹ کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام

جدہ رپورٹ حافظ عرفان کھٹانہ (تازہ اخبار.پی این پی نیوز ایچ ڈی)

اوورسیز پاکستانی ہمارا فخر اور حقیقی سرمایہ ہیں۔چوہدری عمران یوسف گجر ایڈووکیٹ

جدہ کے مقامی ہوٹل میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری افضل چیمہ کی جانب سے پاکستان سے آئے ہوئے چوہدری عمران یوسف گجر ایڈووکیٹ کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ،اس موقع پر چوہدری عمران یوسف گجر ایڈووکیٹ نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی بھائیوں اور بالخصوص اپنے شہر گوجرانولہ کے دوستوں سے ملاقات کر کے بے حد خوشی محسوس کر رہا ہوں ،آپ سب اوورسیز میں بیٹھ کر اپنے گھر والوں کے ساتھ پاکستان کی خدمت کر رہے ہیں اور ہمیں آپ پر فخر ہے انہوں نےمزید کہا کہ اپنے پیارے بھائی چوہدری افضل چیمہ کا بھی بے شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے اعزاز میں خوبصورت محفل سجائی اور دوستوں سے ملاقات کا موقع عنایت کیا،میزبان چوہدری افضل چیمہ نے چوہدری عمران یوسف گجر کو سعودی عرب آمد پر خوش آمدید کہا اور مزید کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں محبت و بھائی چارہ کو فروغ دینا ہو گا ہم سب نے ملکر وطن عزیز پاکستان کی خدمت کرنی ہے عشائیہ میں کاروباری و سماجی شخصیات میں انجم اقبال وڑائچ ،ناگی گروپ سے چوہدری یاسر شفیع ،سینئر نائب صدر پاک میڈیا جرنلسٹ فورم حسن بٹ،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان کھٹانہ اور دیگر شخصیات نے شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں