پی-ٹی-آئی مدینہ المنورہ کے صدر خواجہ زبیر اور معروف کاروباری شخصیت محمد عرفان نے پاکستان قونصلیٹ کے ٹریڈ سیکشن کے زیر اہتمام مدینہ المنورہ کی پاکستان بزنس کمیونٹی کیلئے ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا۔ 276

پی-ٹی-آئی مدینہ المنورہ کے صدر خواجہ زبیر اور معروف کاروباری شخصیت محمد عرفان نے پاکستان قونصلیٹ کے ٹریڈ سیکشن کے زیر اہتمام مدینہ المنورہ کی پاکستان بزنس کمیونٹی کیلئے ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا۔

رپورٹ مدینہ المنورہ ( میاں محمد عظیم ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)

مدینہ منورہ کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت محمد عرفان نے پی-ٹی-آئی ۔آئی صدر مدینہ منورہ خواجہ زبیر کے تعاون سے پاکستان قونصلیٹ کے ٹریڈ سیکشن کے زیر اہتمام مدینہ منورہ کی پاکستانی بزنس کمیونٹی کیلئے ایک بزنس آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا۔ پاکستان قونصلیٹ جدہ کے کوآرڈینیٹر فارن افیئرز محمد شجاع اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔
پی۔ٹی۔آئی صدر مدینہ منورہ خواجہ زبیر اور محمد عرفان نے سیمینار میں پاکستانی بزنس کمیونیٹی اور پاکستان قونصلیٹ جدہ سے آئے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پاکستان قونصلیٹ جدہ کی طرف سے اس طرح کی سیمینار کو بہترین اقدام قرار دیا۔
تقریب میں پاکستان قونصلیٹ جدہ کے ٹریڈ قونصل عبدالوحید شاہ، محمد فہد چوہدری سمیت دیگر افسران بھی سیمینار میں موجود تھے۔ اس موقع پر کمیونیٹی ممبران نے بزنس کے حوالے سے سوالات کیے اور موجودہ حالات میں پاکستانی بزنس مینوں کو درپیش مشکلات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔
پروگرام میں قونصلیٹ جدہ کے ساتھ آئے ہوئے مشہور بزنس مین چوہدری فیصل نے اپنے تجربہ کی بنیاد پر بزنس کے حوالے سے مختلف پہلو پر مفید مشورے دیئے اور کمیونیٹی کی رہنمائی کی۔ تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن کے انچارج چوہدری اسلم اور مدینہ منورہ کے معروف شخصیت ڈاکٹر خالد عباس نے بھی شرکت کی۔ پاکستان قونصلیٹ کے ٹریڈ قونصل نے اپنی ہر ممکن مدد اور سرکاری معاملات میں مکمل رہنمائی کی یقین دھانی کروائی۔
تقریب کو کامیاب بنانے میں میں پی-ٹی-آئی جنرل سیکرٹری مدینہ منورہ محمد یاسین خان اور پی-ٹی-آئی انفارمیشن سیکرٹری مدینہ منورہ محبت شاہ نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔
آخر میں پی-ٹی-آئی صدر خواجہ زبیر اور کاروباری شخصیت محمد عرفان نے پاکستان قونصلیٹ کے افسران اور بزنس کمیونٹی کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا اور مہمانوں کی کشمیری چائے سے ضیافت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں