وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری اظہر وڑائچ کی جانب سے کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات اورقونصلیٹ کے افسران کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا 188

وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری اظہر وڑائچ کی جانب سے کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات اورقونصلیٹ کے افسران کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا

جدہ رپورٹ (امداد حسین لک سے ،تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

عشائیہ تقریب کے مہمان خصوصی قونصلر جنرل جدہ خالد مجید تھے تقریب میں شریک شرکاء کو چوہدری اکرم گجر نے ویلکم کرتے ہوئے کہا کہ آج یہ ہماری کیمونٹی کے ایک منفرد تقریب ہے جو ہم سب کو آپس میں ملانے اور جوڑنے کے لیے منعقدہ کی گی ہے ۔
تقریب سے قونصل جنرل خالد مجید نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری کمیونٹی کا آپس میں اتحاد و اتفاق احسن اقدام ہے میں چوہدری اظہر وڑائچ کو خراج تحسین پیش کرتا اتنی بڑی تعداد میں کیمونٹی کو اکٹھا کیا اورایک خوبصورت شام سجائی ہماری کیمونٹی کے لیے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں جب بھی کوئی آنا چاہے آ سکتا ہے میں اپنی کیمونٹی کی خدمت کے لیے ہر وقت تیار ہیں ہمیں سعودی قوانین کا احترام کرتے ہوئے دیار غیر میں اپنے یکجہتی اور اتحاد کو اسی طرح مضبوط بنانا ہے ،تقریب سے چوہدری اظہر وڑائچ نے اپنے خطاب میں شریک شرکاء اور قونصلر جنرل خالد مجید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج جسں طرح ہماری کیمونٹی نے یکجتی کا اظہار کیا ہے اللہ کرے پاکستان میں بھی اسطرح ہماری عوام متحد ہو تا کہ آج ہمارا ملک جن مشکل حالات سے گزر رہا ہے ہم ملکر اس سے نکل سکیں جدہ میں سیاسی اور دیگر تقریبات تو ہوتی رہتی ہے یہ آج ایک منفرد تقریب میری خواہش تھی کیمونٹی کے اتحاد یکجہتی اور تفریح کے لیے ہمیں اسطرح آپس میں ہر دو ماہ بعد مل بیٹھنا چاہے ،تقریب میں شریک شرکاء کے لیے خصوصی لائیو باربی کیو پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا اور ہزارہ کے معروف سنگر منیر اعوان نے اپنی آواز کے جادو سے اردو، پنجابی اور سرائیکی گیت گا کر تقریب کو چار چاند لگا دئیے اور شرکاء سے خوب داد وصول کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں