مسلم لیگ ن ریاض سعودی عرب کی جشن آزادی کی مناسبت سے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد 195

مسلم لیگ ن ریاض سعودی عرب کی جشن آزادی کی مناسبت سے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان ،تصاویر. ولید اعجاز اعوان

●● مسلم لیگ ن ریاض سعودی عرب کی جشن آزادی کی مناسبت سے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد گزشتہ شب “”ریڈ اونین ریسٹورنٹ” میں بعد نماز عشاء اہتمام کیا گیا،

●● پروگرام کی صدارت “”PMLN”” سعودی عرب کے مرکزی صدر سعودی عرب شیخ سعید احمد تھے، اور نظام کے فرائض “”PMLN”” سعودی عرب کے نائب صدر محمود الحق ڈوگر نے سر انجام دیئے

●● یہ 76 ویں جشن آزادی کیسے حوالے سے تقریب خاص تھی

●● تقریب کے بطور مہمان خصوصی بیرسٹر امجد ملک اوورسیز پاکستان کے سربراہ تھے جنہوں نے بطور مہمان خصوصی ویڈیو لنک کے ذریعے لندن سے خصوصی خطاب کیا

●● تقریب میں ریاض کی تمام ادبی سماجی دینی، مذہبی اور سیاسی تنظیموں کی نمائندگی کی گئی تھی

●● تلاوت قرآن پاک کی سعودی قاری عبدالی ترابی کو نصیب ہوئی

●● ہدیہ نعت رسول کے حضور عقیدت کے پھول معروف نعت خواں اور نعت گو محمد اصغر چشتی نے نچھاور کئے، جنہوں نے اردو اور پنجابی کا اپنا منفرد کلام پیش کیا اور سامعین سے خوب داد پائی

●● عدنان اقبال بٹ نے تقریب میں آنے والے مختلف شعبہء ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی تمام شخصیات اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا، اور یوتھ ونگ کی طرف سے پروگرام کو آرگنائز کیا گیا تھا

●● سب بچوں نے مل کر پاکستان کا قومی ترانہ پیش کیا، اور تمام سامعین سے داد تحسین حاصل کی

●● پروگرام کی تمام فوٹو گرافی کے فرائض ولید اعجاز اعوان نے سر انجام دیئے

●● پاکستان اوورسیز کے سربراہ بیرسٹر امجد ملک نے لندن ویڈیو لنک کے ذریعے خصوصی خطاب کیا

●● آصف اعوان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن تجدید عہد کا یادگار دن ہے، ہم سب کو آپس میں اتحاد کو تقویت دینا ہو گئی

●● یوتھ ونگ سعودی عرب اور “”PMLN”” ریاض کے باہمی اور مشترکہ تعاون سے ترتیب دیا گیا تھا

●● پاکستان مسلم لیگ ن ریاض سعودی عرب کی وومن ونگ کی صدر انفارمیشن ڈاکٹر کنول نے اس دن کے حوالے سے کہا کہ۔ہم سب کو اپنی آزادی کی اس نعمت کی دل سے قدر کے ساتھ ساتھ خداوند تعالی کی طرف سے شکر بھی کرنا ہو گا

●● مولانا عبدالمالک مجاہد نے اپنے خطاب میں کہا کہ زندہ قومیں اپنے آزادی کے تہواروں کو عزت و احترام اور تکرہم اور نئے ولولے کے ساتھ منائی ہیں انہوں نے پاکستان کے معروف وجود آنے کے تاریخی حقائق سے بڑی تفصیل کے ساتھ مدلل دلائل کے ساتھ روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ آج ہم سب کے لئے تجدید عہد کا دن بھی ہے، ملک میں آپس کی نفرتوں کے خاتمہ کا بھی وقت آ گیا ہے،اور ہم سب کو اپنی ذمہ داریوں کی پاسداری بھی کرنی ہو گئی

●● مرزا احمد بیگ نے کہا کہ نئی نسل کو تحریک پاکستان کے مقاصد سے آگاہی فراہم کی جائے اور پاکستان کے معرض وجود میں آنے کے اصل حقائق سے پردہ کشائی بھی کرنی ہو گئی ہم سب کو اپنی آزادی کی حفاظت بھی کرنے کا وقت آ چکا ہے، وقت ہے کہ ہمیں مایوسیوں کے چنگل سے باہر نکلنا ہو گا، پوری قوم اپنی اصل منزل سے بھٹک گئی ہے

●● رستم خان سینئر نائب صدر “”ANP”” ریاض نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ہر سطح پر اپنی اپنی سوچوں کو اولیت دے کر اجاگر کرنا ہو گا ہم پاکستان کو مضبوط اور مستحکم دینے کی خواہشمند ہیں

●● تقریب میں سب بچوں نے مل کر “”دل دل پاکستان “” کا ملی نغمہ ترنم کے ساتھ پیش کیا اور سامعین سے خوب داد پائی

●● “”پی پی پی PPP”” ریاض ریجن کے صدر حسن عباسی نے کہا کہ وطن عزیز کو ترقی اور خوشحالی کی طرف لے جانے کے لئے ہم سب کو یکجا ہونا ہو گا اور اپنے آپس کے اختلافات کو پس پشت ڈالنا ہو گا، اور جمہوریت کی کامیابی کے لئے ووٹ کو اہمیت دینا ہو گا، ووٹ کے ذریعے ہی ملک کے اندر تبدیلی لائی جا سکتی ہے، اور ملک۔کو مسائل سے پاک کرنے کے لئے روانہ مہم کا آغاز وقت کی اہم ضرورت بن گیا ہے، ملک کو درپیش مسائل کا اولین حل جمہوریت کی بقاء کے اندر پنہا ہے

●● چوہدری ارشد پرویز نے کہا کہ آج ہم سب کو مل۔کر ملک کے وقار کو مضبوط اور متحد کرنا ہو گا، یہ۔ملک لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا تھا اس کی قدر کرنا ہم سب کا بنیادی فرض ہے

●● ریاض کے سینئر صحافی اور “” حلقہ فکر و فن ریاض”” کےمعروف شاعر و ادیب اپنے منفرد انداز میں اشعار میں سامعین کے لہو کو خوب گرمایا اور دل کھول کر داد حاصل کی

●● انجینئر رانا عبدالروف صدر جماعت اسلامی ریاض کے صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ہمارے لئے ایک بہت بڑی نعمت ہے اور ہم سب کو اس کی قدر کرنی چاہئے اور پوری قوم کو اسلامی نظریات کی طرف راغب کریں

●● ریاض کے سینئر صحافی اور “”پاک میڈیا فورم”” کے الیاس رحیم نے کہا کہ ہماری آزادی ہمارے بزرگوں کی جانی و مالی قربانیوں اور ان تھک محنت کا نتیجہ ہےاس آزادی کی ہم سب کو قدر کرنا ہو گئی اور نئی نسل کو اس آذادی کے اصل حقائق سے آگاہی فراہم کرنا ہو گا، پاکستان کی نوجوان نسل آزادی کی مفہوم سے روشناس کرنا بے حد ضروری ہو گیا ہے،

●● قاضی اسحاق میمن “”کو اس تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے “”بابائے چاچا”” کا نیا نام بھی دیا گیا، پاکستان کو تحفہ ہمیں پلیٹ میں رکھ کر نہی دیا گیا تھا، اس کے حصول کے لئے ہم نے لازوال قربانیوں کا نذرانہ بھی پیش کیا گیا،

●● پی ایم ایل ن PMLN”” کے سرپرست اعلی سعودی عرب پروفیسر محمود باجوہ نے ریاض کی کمیونٹی کو آپس میں متحد ہونے پر زور دیا

●● وسیم خان نے اپنے مختصر خطاب میں اس بات پر زور دے کر کہا کہ اس وقت ملک بڑے ہی نازک۔موڑ سے گزر رہا ہے، اور پاکستان کی آزادی کو شدید خطرات بھی لاحق ہیں ہم سب کو آزادی کی اس نعمت کی صدر دل کے ساتھ قدر کرنی چاہئے

●● پروگرام کے اور “”PMLN”” سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد نے اپنے انتہائی مختصر خطاب میں پروگرام کی کامیابی اور تقریب میں مدعو تمام مہمانوں کی آمد کا دل سے شکریہ ادا کیا، اور اپیل کی کہ سعودی عرب کی مسلم لیگ ن کو متحد کرنے کو ہر سطح پر کام کیا جائے پاکستان مسلم۔لیگ ن کے ممبران کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے

●● ریاض کی معروف دینی اور مذہبی شخصیت قاری عزیز الرحمن نے ملک کی بقاء و سالمیت کے لئے اجتماعی طور پر ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی،

●● تقریب کے اختتام پر 76ویں جشن آزادی کے موقع پر “”PMLN”” سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد نے تمام مہمانوں کی موجودگی میں “”سالگرہ کا کیک”” کاٹا گیا، اس طرح یہ رنگا رنگ تقریب رات 12 بجے اختتام۔پزیر ہوئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں