پاکستان حج والنٹیرز گروپ مکہ کے زیر اہتمام رضاکاروں کے لئے تقریب تقسیم اسناد کا اہتمام 266

پاکستان حج والنٹیرز گروپ مکہ کے زیر اہتمام رضاکاروں کے لئے تقریب تقسیم اسناد کا اہتمام

جدہ رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصلر جنرل جدہ خالد مجید نے کہا کہ رضاکاروں کے جذبے اور گزشتہ حج آپریشن میں لاکھوں حجاج کی مشاعر مقدمہ میں موجود رہ کر خدمات پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں حج والنٹیرز گروپ کے رضاکار اللہ پاک کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی نیک نامی کا باعث بھی بنتے ہیں پاکستان کونسلیٹ جدہ پاکستان ایمبیسی اور پاکستان حج مشن کے دفاتر حج گروپ کی ہر طرح سے مدد اور حوصلہ افزائی کیلئے تیار ہیں تقریب سے گروپ کے سنیر ممبر ابرار تنولی اورڈاکٹر عرفان اللہ صدیقی نے مختلف سلائیڈز کی مدد سے گروپ کی سرگرمیوں حجاج کی رہنمائی اور تربیت کے پروگرام “ضہیوف الرحمان پراجیکٹ “اور گزشتہ حج کے دوران حاجیوں کے خدمت اور رہنمائی کیلئے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان حج والنٹیرز گروپ کے رضاکار صرف اور صرف اللہ پاک کی رضا اور خوشنودی کیلئے حجاج کی خدمات کا فریضہ سرانجام دیتے ہیں اور گروپ مکمل طور پر غیر سیاسی، اور ہر قسم کی لسانی اور مذہبی تفرقہ بازی سے پاک ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں